Ivana Trump Passes Away: سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ نہیں رہیں
Ivana Trump Passes Away:اپنی 2017 کی یادداشت 'رائزنگ ٹرمپ' میں ٹرمپ کے تین بچوں کی پرورش کا بھی ایوانا نے ذکر کیا۔ ایوانا نے اس وقت لکھا تھا کہ طلاق کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتے میں ایک بار ان سے بات کرتی ہے۔
Ivana Trump Passes Away:اپنی 2017 کی یادداشت 'رائزنگ ٹرمپ' میں ٹرمپ کے تین بچوں کی پرورش کا بھی ایوانا نے ذکر کیا۔ ایوانا نے اس وقت لکھا تھا کہ طلاق کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتے میں ایک بار ان سے بات کرتی ہے۔
Ivana Trump Passes Away:نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ جمعرات کو نیویارک شہر میں 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے جو ایوانا ٹرمپ سے پیار کرتے تھے، جن میں سے کئی ہیں، کہ ایوانا ٹرمپ کا نیویارک شہر میں اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ایک شاندار اور خوبصورت خاتون تھیں جنہوں نے ایک عظیم اور متاثر کن زندگی گزاری۔ ایوانا ٹرمپ کے تین بچوں ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک پر انہیں فخر تھا۔ ہمیں ایوانا ٹرمپ پر بھی فخر ہے۔ ریسٹ اِن پیس، ایوانا!‘
Ivana Trump, the first wife of former US President Donald Trump, has died in New York City.
“She was a wonderful, beautiful, and amazing woman, who led a great and inspirational life," former president Donald Trump posted on social media pic.twitter.com/bAoRr2iKFj
1977 میں ہوئی ٹھی ٹرمپ کی شادی سابق چیکوسلوواکیہ میں کمیونسٹ حکمرانی میں پرورش پانے والی ایوانا ٹرمپ نے 1977 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی تھی۔ دونوں نے 1992 میں طلاق لے لی۔ ٹرمپ اور ایوانا 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں نیویارک میں عوامی شخصیت تھے اور ان کی علیحدگی شدید عوامی دلچسپی کا معاملہ تھا۔ علیحدگی کے بعد ایوانا ٹرمپ نے بیوٹی پراڈکٹس، کپڑوں اور جیولری کے پیشے میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
انہوں نے اپنی 2017 کی یادداشت 'رائزنگ ٹرمپ' میں ٹرمپ کے تین بچوں کی پرورش کا بھی ذکر کیا۔ ایوانا نے اس وقت لکھا تھا کہ طلاق کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتے میں ایک بار ان سے بات کرتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔