کیا اب ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کی ہوگی واپسی؟ مسک کاعہدہ سنبھالنےکےبعدٹویٹر میں بالواسطہ حصہ برقرار
انھوں نے ٹویٹر میں بالواسطہ حصص برقرار رکھا ہے۔
ریسرچ فرم ایکویلئر کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ وہ اندازاً 42 ملین ڈالر کمائیں گے۔ تخمینہ میں پیراگ کی بنیادی تنخواہ کے ساتھ ساتھ تمام ایکویٹی ایوارڈز کی ایک سال کی مالیت شامل ہے۔
ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی (Jack Dorsey) نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر میں بالواسطہ حصص برقرار رکھا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے سیکیورٹیز فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر میں کمپنی سنبھالنے کے چند دن بعد اس کی اطلاع دی ہے۔ 45 سالہ ڈورسی نے 26 مئی کو ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ 2007 سے ڈائریکٹر تھے اور حال ہی میں 2015 کے وسط سے گزشتہ سال سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دینے تک ٹوئٹر کے سی ای او تھے۔ استعفیٰ دینے کے بعد پراگ اگروال (Parag Agrawal) نے یہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔
ارب پتی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ ایک تلخ قانونی جنگ کے بعد گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر اجارہ داری کا اپنا معاہدہ مکمل کیا۔ انھیں جولائی میں لین دین کے معاملہ میں کئی طرح کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے فوراً بعد انھوں نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پیراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل اور کمپنی کے قانونی امور اور پالیسی کے سربراہ وجے گاڈے کو برطرف کردیا۔ رپورٹس کے مطابق مسک نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے اور ٹوئٹر کے سرمایہ کاروں کو پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد پر گمراہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا یہ انکشاف ہوا کہ پیراگ اگروال معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اپنے غیر منقولہ ایکویٹی ایوارڈز کا 100 فیصد حصہ لیں گے۔
ریسرچ فرم ایکویلئر کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ وہ اندازاً 42 ملین ڈالر کمائیں گے۔ تخمینہ میں پیراگ کی بنیادی تنخواہ کے ساتھ ساتھ تمام ایکویٹی ایوارڈز کی ایک سال کی مالیت شامل ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔