உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے وزیر فیاض الحسن نے دانتوں سے ریبن کاٹ کر کیا دکان کا افتتاح ، ویڈیو وائرل

    تصویر کریڈٹ : ٹویٹر ۔ @NailaInayat

    تصویر کریڈٹ : ٹویٹر ۔ @NailaInayat

    پاکستان کے پنجاب صوبہ کے وزیر فیاض الحسن چوہان (Fayaz Ul Hassan Chohan) کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دکان کے افتتاح والا ریبن اپنے دانٹ سے کاٹتے نظر آرہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے پنجاب صوبہ کے متنازع وزیر فیاض الحسن چوہان کی ایک عجیب و غریب حرکت ان دنوں موضوع بحث ہے ۔ دراصل پنجاب صوبہ کے جیل وزیر اور سرکار کے ترجمان ایک دکان کا افتتاح کرنے گئے تھے ، جہاں انہوں نے اپنے دانتوں سے ہی افتتاح کرنے والا ریبن کاٹ ڈالا ۔ اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

      فیاض الحسن چوہان وہی وزیر ہیں ، جنہوں نے 2019 میں ہندووں کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ، جس کے بعد انہیں اپنے وزیر اطلاعات و ثقافت کے عہدہ سے استعفی دینا پڑ گیا تھا ۔ بعد میں عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے انہیں معافی دے کر پھر سے جیل وزیر بنادیا تھا ۔ اب اس ویڈیو کے بعد وہ ایک مرتبہ موضوع بحث بن گئے ہیں ۔


      رپورٹ کے مطابق پنجاب صوبہ کے جیل وزیر فیاض الحسن چوہان لاہور میں ایک الیکٹرانک دکان کا افتتاح کرنے گئے تھے ۔ دکان کے مالک نے وزیر سے افتتاح کروانے کیلئے ریبن لگا رکھا تھا ۔ جب وہ پہنچے تو ایک شخص پلیٹ میں قینچی لے کر وزیر موصوف کے پاس پہنچا ، لیکن وہ قینچی سے ریبن نہیں کاٹ پائے ۔ وقت گزرتا دیکھ کر فیاض الحسن نے اپنے دانتوں سے ہی ریبن کاٹ دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: