دہشت گرد مسعود اظہر کی دھمکی، اجودھیا میں رام مندر بنا تو دہلی سے کابل تک مچے گی تباہی
ہندستان کو دھمکی دیتے ہوئے مسعود اظہر نے بابری مسجد کو لیکر 9 منٹ کا آڈیو جاری کیا ہے۔ مسعود اظہر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ہمیں آگے آنا ہوگا '۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2018 02:28 PM IST

مسعود اظہر کی فائل تصویر
ہندوستان میں رام مندر مسئلے پر بحث اور سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ اس درمیان دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر نے ایک آڈیو جاری کرکے بھارت کو دھمکی دی ہے۔ مسعود اظہر نے کہا کہ اگر اجودھیا میں رام مندر بنا تو دہلی سے لیکر کابل تک تباہی مچے گی۔ مسعود اظہر کی اس دھمکی کے بعد خفیہ سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔
ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے مسعود اظہر نے بابری مسجد کو لیکر 9 منٹ کا آڈیو جاری کیا ہے۔ مسعود اظہر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا " اجودھیا میں بابری مسجد کو منہدم کرکے مندر بنایا گیا ہے۔ وہیں ہندو ترشول لیکر جمع ہو رہے ہیں ۔ مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے ایسے میں ہمیں آگے آنا ہوگا'۔
آڈیو میں جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر کہہ رہا ہے کہ " اگر مسجد والے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہوئی تو میرے جنگجو دلی سے لیکر کابل تک دھماکے سے تباہی مچا دیں گے'۔
مسعود اظہر نے اس آڈیو میں ملک کے وزیر اعظم کے خلاف بھی زہر اگلا۔ اس نے کہا کہ یہ سب مودی انتخابات کیلئے کر رہا ہے۔ بتا دیں کہ مسعود اظہر کشمیر میں جیش محمد کے دہشت گردوں کو مسلسل بھیج رہا ہے تاکہ وہ ہندستان میں اپنے خوفناک منصوبوں کو انجام دے سکیں۔