ای یو انڈو-پیسفک منسٹریل فورم کے لیے سوئیڈن پہنچے جئے شنکر، اجلاس سے کیا خطاب

ای یو انڈو-پیسفک منسٹریل فورم کے لیے سوئیڈن پہنچے جئے شنکر، اجلاس سے کیا خطاب

ای یو انڈو-پیسفک منسٹریل فورم کے لیے سوئیڈن پہنچے جئے شنکر، اجلاس سے کیا خطاب

وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ جئے شنکر کا بطور وزیر خارجہ پہلا دورہ ہوگا اور ایسے وقت میں ہوگا جب ہندوستان اور سوئیڈن سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال منارہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Stockholm, Sweden
  • Share this:
    ایس جئے شنکر دوسرے ای یو انڈو پیسفک منسٹریل فورم (ای آئی پی ایم ایف) میں حصہ لینے کے لیے وزیرخارجہ کے طور پر اپنے پہلے سوئیڈن دورے پر ہفتہ کو اسٹاک ہوم پہنچے۔ اسٹاک ہوم کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، ای یو انڈو-پیسفک وزارتی سطح کے اجلاس سے خطاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، ہند-بحرالکاہل اور ہندوستان کو خاص طور پر باقاعدہ، جامع اور واضح بات چیت کی ضرورت ہے، جس پر انہوں نے زور دیا کہ یہ صرف موجودہ بحران تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ہندوستان میں ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دے گا۔


    اسٹاک ہوم میں یورپی یونین-انڈو پیسفک وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستانی نقطہ نظر سے، مجھے انڈو پیسیفک اوقیانوس پہل کو بھی جھنڈی دکھانا چاہیے، جس کی ہم نے 2019 میں تجویز دی تھی۔ یورپی یونین اپنے مقاصد سے مطمئن ہو گی اور اپنے ایک ستون میں شراکت داری پر غور کر سکتی ہے۔




    یہ بھی پڑھیں:

    قطری وزیر اعظم کی افغانستان میں طالبان حکام سے ملاقاتیں، تعلقات کو مضبوط بنانے اور اعتماد بڑھانے پر زور

    یہ بھی پڑھیں:

    ضمانت ملتے ہی آرمی چیف پر برس پڑے عمران خان، اقتدار میں آنے کے بعد کیا کریں گے، بتایا پلان

    اس سے پہلے جئے شنکر نے ٹوئٹ کیا کہ ڈھاکہ سے اسٹاک ہوم تک، ابھی بھی انڈو پیسفک پر بات چیت ہورہی ہے۔ ای یو انڈوپیسفک منسٹریل کے لیے سوئیڈن پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ای یو انڈوپیسفک منسٹریا میں سنگاپور کے وزیرخارجہ کو دیکھ کر اچھا لگا۔ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ جئے شنکر کا بطور وزیر خارجہ پہلا دورہ ہوگا اور ایسے وقت میں ہوگا جب ہندوستان اور سوئیڈن سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال منارہے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: