جئے شنکر نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات، باہمی مفاد کے امور پر ہوئی بات چیت

جئے شنکر نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات، باہمی مفاد کے امور پر ہوئی بات چیت

جئے شنکر نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات، باہمی مفاد کے امور پر ہوئی بات چیت

وزیراعظم شیخ حسینہ اس کانفرنس کا افتتاح انجام دیں گی۔ وزیرخارجہ جئے شنکر کا مرکزی خطاب ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Dhaka, Bangladesh
  • Share this:
    6ویں انڈین اوشین کانفرنس 2023 میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کی شام ڈھاکہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مبارکباد بھی پہنچائی۔

    جئے شنکر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کر کے قابل احترام محسوس کررہا ہوں۔ ہمارے لیڈروں کی قیادت اور دوراندیشی، ہندوستان بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی۔

    وزیراعظم حسینہ کی پریس سکریٹری احسان الکریم نے کہا، ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کوویڈ-19 کے بعد کی عالمی صورتحال اور یوکرین جدوجہد سے پیدا ہوئے چیلنجوں کے درمیان جنوبی ایشیائی علاقائی معیشت کے بارے مین وزیراعظم سے بات چیت کی۔ اس دوران وزیراعظم شیخ حسینہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کی عوام کے مفاد کو آگے بڑھانے میں اہم تعاون ادا کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    'مجھے گھر جانے دیں، بنی گالہ جانے دیں ۔۔۔' پاکستانی سپریم کورٹ نے کیوں خارج کی عمران خان کی اپیل

    دی انڈین فاؤنڈیشن ،بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے تعاون سے بحر ہند کانفرنس 2023 کے 6ویں ایڈیشن کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس مرتبہ کانفرنس کا تھیم 'امن، خوشحالی اور ایک لچکدار مستقبل کے لیے شراکت داری' ہے۔ انڈیا فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ دو روزہ اجلاس کا مقصد علاقائی تعاون کے امکانات پر غور و خوض کرنا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    امریکہ نے کہا-ہندوستان کے ساتھ تعلقات بے احد اہم، انہیں مضبوط کرنے کی ضرورت

    وزیراعظم شیخ حسینہ اس کانفرنس کا افتتاح انجام دیں گی۔ وزیرخارجہ جئے شنکر کا مرکزی خطاب ہے۔ عہدیداروں کے مطابق، یہ کانفرنس مرکزی اسٹیک ہولڈرس کو بحر ہند علاقے کو مضبوط کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ایک ساتھ لائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: