امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سولیون نے جمعہ کو کہا کہ صدر جوبائیڈن اس سال جی ٹوئنٹی چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ سولیون سے جب پوچھا گیا کہ کیا وزیراعظم مودی وہائٹ ہاوس کا دورہ کریں گے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’ہندوستان اگلے سال جی20 کی قیادت کرے گا۔ اس لیے صدر بائیڈن یقینی طور سے جی ٹوئنٹی میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔‘
بائیڈن-مودی کے دور میں ہند-امریکی تعلقات ہوئے مضبوط انہوں نے بتایا کہ صدر بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے پی ایم مودی پہلے ہی وہائٹ ہاوس آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا’دونوں کو شخصی طور سے بات کرنے اور فون پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ جب آپ یہ سب جوڑتے ہیں تو دونوں کے درمیان ایک بہت ہی پائیدار اور اچھا تعلق ہوتا ہے، جو ایک عام دلچسپی کو دیکھتے ہیں۔ کئی اہم مدعے ہیں اور حقیقت میں ہند-امریکہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا ہے۔
پی ایم مودی سے ملنے کے لیے کافی پرجوش ہیں بائیڈن جیک سولیون نے کہا کہ صدر بائیڈن پی ایم مودی سے ملنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، صدر بائیڈن اس سال جی ٹوئنٹی میں وزیراعظم مودی کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں، ساتھ ہی ہم اگلے سال کا بھی پروگرام دیکھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو صدر بائیڈن نے 27ویں سی او پی 27 سے الگ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔