ہوم » نیوز » عالمی منظر

جماعت اسلامی سربراہ کا عمران حکومت پر طنز، ’اقتدار علما کے حوالے کردیں’۔

جماعت اسلامی سربراہ سراج الحق نے لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ رمضان ہمدردی اور دوسرے کی تکلیف اور مشکلات کو حل کرنے کا وقت ہے۔

  • Share this:
جماعت اسلامی سربراہ کا عمران حکومت پر طنز، ’اقتدار علما کے حوالے کردیں’۔
جماعت اسلامی سربراہ سراج الحق نے عمران حکومت پر طنز کیا ہے۔

لاہور: پاکستان (Pakistan) میں عمران حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ اور سینیٹر سراج الحق (Siraj ul Haq) نےکہا ہےکہ ’فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے اور اپنی ناکامیوں کےلئے علما کو قصوروار ٹھہرانا حکومت کے لئے صحیح نہیں ہے۔ اگر واقعی فیصلے علما کررہے ہیں، تو حکومت کو چاہئےکہ اقتدار علما کےحوالے کردیں۔


ڈیلی پاکستان ڈاٹ کام کی ایک خبرکےحوالے سے بتایا گیا ہےکہ سینیٹر سراج الحق (Siraj ul Haq) نےکہا کہ ’حکومت خود فیصلے لینےکی صلاحیت نہیں رکھتی اور علما کےخلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اگر حکومت فیصلہ کرے تو کون اس کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرسکتا ہے’؟ انہوں نے مزیدکہا کہ علما نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اور لوگوں کو قانون کا احترام کرنےکا پیغام دیا ہے۔


سینیٹر سراج الحق (Siraj ul Haq) نے مزیدکہا، ’سیکولر اور غیر مذہبی وزرا علما اور مساجد، مدارس کی بے مطلب تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں’۔
سینیٹر سراج الحق (Siraj ul Haq) نے مزیدکہا، ’سیکولر اور غیر مذہبی وزرا علما اور مساجد، مدارس کی بے مطلب تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں’۔


وزرا علما کی بے مطلب تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں

سینیٹر سراج الحق (Siraj ul Haq) نے مزیدکہا، ’سیکولر اور غیر مذہبی وزرا علما اور مساجد، مدارس کی بے مطلب تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں’۔ قابل ذکر ہے کہ سراج الحق جامع مسجد منصورہ میں ایک تقریب کو خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور اپیل کی کہ رمضان ہمدردی کا مہینہ ہے اور دوسروں کے دکھ اور مشکلات کو حل کرنےکا وقت ہے۔ ملک میں لاکھوں لوگ غریبی ریکھا کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ 80 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کے گھروں میں بھکمری کی نوبت آگئی ہے۔ ان حالات میں ہرکسی کا فرض ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کی دیکھ بھال کریں۔

غریبوں، ضرورتمندوں، بیواوں اور یتیموں کی دیکھ بھال کریں۔ رمضان کے اس مہینے میں دل کھول کر غریبوں کی مدد کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ذریعہ بتائے گئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ ہمارا مذہب ہمیں اپنے اپنی زندگی یا دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا۔

 
First published: Apr 25, 2020 04:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading