نئی دہلی۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ 4 میچوں کی سیریز میں ہندوستان 1-0 سے آگے ہے۔ آخری دن جیت کے لئے ہندوستان کو 6 وکٹ کی ضرورت تھی، لیکن ہندوستانی بولر ویسٹ انڈیز کے صرف دو وکٹ ہی لے پائے۔ ٹیم انڈیا اور جیت کے درمیان جو سب سے بڑی دیوار بنے رسٹن چیج نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ دیا گیا۔
تاہم جمیکا ٹیسٹ پر بارش کا سایہ دیکھنے کو ملا۔ بارش کی وجہ سے تیسرے اور چوتھے دن بہت کم کھیل ہو پایا تھا۔ جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 196 پر آل آوٹ کر بعد میں ٹیم انڈیا نے 9 وکٹ پر 500 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز میں 304 رنز کی برتری لی تھی۔
ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع (63 رن پر دو وکٹ) اور امت مشرا (85 رن پر دو وکٹ) نے دو دو وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ایشانت شرما (40 رن پر ایک وکٹ) اور روی چندرن اشون (85 رن پر ایک وکٹ) کو ایک ایک وکٹ ملا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔