صحافی جمال خشوگی کی مکہ ، مدینہ ، استنبول اور لندن میں غائبانہ نماز جنازہ
صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ
ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔
ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ادا کردی گئی۔
صحافی کے بیٹے صلاح خشوگی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہزاروں نمازیوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔
دوسری جانب ترکی ترکی کے شہر استنبول کی مسجد فاتح میں نماز جمعہ کے فوری بعد صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ لندن فنزبری میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔