உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جمال خاشقجی گمشدگی : سعودی قونصل جنرل کے گھر کی تلاشی ، ترکی نے امریکہ اور سعودی عرب کو دئے آڈیو ثبوت

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کے معاملہ میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی ۔ ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکہ کو دے دئیے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملہ میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی ۔ ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکہ کو دے دئیے ہیں۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ صحافی کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئی تھیں۔
      اخبارکےمطابق خاشقجی چند روز پہلے بھی قونصل خانے آئے تھے تاہم انہیں بعد کی تاریخ دی گئی تھی اور جس روز وہ دوپہر سوا ایک بجے قونصل خانے آئے اسی روز قونصل خانے کے ترک اہلکاروں کو دوپہر ساڑھے 12بجے کے بعد یہ کہہ کر چھٹی دے دی گئی تھی کہ قونصلیٹ میں اہم میٹنگ ہے۔
      قونصل خانے کا مؤقف تھا کہ صحافی عقبی دروازے سے واپس چلے گئےتھے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے۔ تاہم اخبار کا دعویٰ ہے کہ قونصل خانے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں نے کام کرنا بند کر دیا تھا ۔ اخبار کے مطابق تین اہم سعودی افراد پہلے بھی غائب ہو چکے ہیں۔
      First published: