اسلام آباد: جماعت الدعوۃ (Jamat-ud-Daawa) سربراہ حافظ سعید (Hafiz Saeed) نے پاکستان (Pakistan) کی عدالت کے سے اسے بے قصور قرار دینے کی درخواست کی ہے۔۔اس بات کی جانکاری پاکستانی عدالت کے ایک افسر نے پی ٹی آئی کو دی ہے۔ افسر نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ حافظ سعید پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹیررفنڈنگ (Terror Funding) کے معاملے میں قصور وار نہیں ہیں۔ اس سے قبل حافظ سعید نے پیرکو ہی بیان درج کرانےکےلئے اور وقت مانگا تھا۔ ممبئی میں 26/11 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے وکیل نے عدالت سے جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو اور وقت دینےکی اپیل کی تھی۔
سماعت ملتوی کئے جانے کی اپیل کی گئی
بند کمرے میں سماعت کے بعد عدالت کے ایک افسر نے 'پی ٹی آئی' کو بتایا کہ بچاؤ فریق کے وکیل نے انسداد دہشت گردی عدالت -1 (لاہور) سے دہشت گردی سے متعلق فائنانس کے معاملے میں حافظ سعید کے خلاف سماعت کو ملتوی کئے جانےکی اپیل کی ہے۔ افسر نے بتایا کہ وکیل نے کہا کہ حافظ سعید کو اپنا بیان درج کرانےکےلئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔ عدالت نے سعید کے وکیل کی اپیل کو منظور کرلیا اور سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو ہوئی گزشتہ سماعت میں اس کے خلاف دہشت گردانہ ٹیرر فنڈنگ کےالزامات میں حافظ سعید کو ایک سوال نامہ سونپا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت-1 نے 11 دسمبر کو حافظ سعید اور اس کے قریبی لوگوں پر دہشت گردانہ ٹیرر فنڈنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد کیا تھا۔
استغاثہ کی بحث مکمل ہوگئی
وہیں جمعہ کو ہی حافظ سعید اور اس کے تین قریبی لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں استغاثہ کے گواہوں سے جرح پوری ہوگئی ہے۔ ان گواہوں میں کچھ محصولات افسر بھی شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت -1 نے 11 دسمبر کو حافظ سعید کو اور اس کے قریبی حافظ عبدالسلام، محمد اشرف اور ظفر اقبال کو دہشت گردانہ ٹیرر فنڈنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔