ہوم » نیوز » عالمی منظر

چاند کی سیر کیلئے گرل فرینڈ کی تلاش کررہا ہے یہ ارب پتی شخص ، 20 ہزار لڑکیوں نے کیا اپلائی

جاپان کے فیشن ٹائیکون کہے جانے والے یوساکو مائیجاوا (Yusaku Maezawa) کے ساتھ چاند پر جانے کیلئے 20 ہزار گرل فرینڈ تیار ہیں ۔

  • Share this:
چاند کی سیر کیلئے گرل فرینڈ کی تلاش کررہا ہے یہ ارب پتی شخص ، 20 ہزار لڑکیوں نے کیا اپلائی
چاند کی سیر کیلئے گرل فرینڈ کی تلاش کررہا ہے یہ ارب پتی شخص ، 20 ہزار لڑکیوں نے کیا اپلائی ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

یوساکو مائیجاوا جاپان کے 18 ویں سب سے امیر شخص ہیں ۔ انہوں نے 12 جنوری 2020 کو ایک آن لائن درخواست فارم جاری کیا تھا ۔ فارم کے مطابق اپنے ساتھ مون فلائٹ ( چاند کی سیر ) پر جانے کیلئے انہیں گرل فرینڈ کی تلاش تھی ۔ حالانکہ گرل فرینڈ بننے کیلئے ان کے پاس اب تک ایک دو نہیں ، بلکہ 20 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔


جاپان کے فیشن ٹائیکون کہے جانے والے یوساکو مائیجاوا (Yusaku Maezawa) کے ساتھ چاند پر جانے کیلئے 20 ہزار گرل فرینڈ تیار ہیں ۔ دراصل 2023 میں ایلن ماسک کے پروجیکٹ کی پہلی اسپیس فلائٹ کیلئے انہیں ایک خاتون ساتھی کی تلاش ہے اور حال ہی میں وہ ایک جاپانی اداکارہ کے ساتھ اپنے بریک اپ کا اعلان کرچکے ہیں ۔


یوساکو پہلے ایسے شخص بھی ہوں گے جو اسٹارشپ راکیٹ پر چاند کے قریب سفر کریں گے ۔ حالانکہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا دلچسپ اعلان کیا ہو ۔ اس سے پہلے بھی وہ ایک سماجی تجربہ کرنے کیلئے 90 لاکھ ڈالر کی رقم اپنے ایک ہزار فالوورس کو دئے جانے کا اعلان کرکے سرخیوں چھا گئے تھے۔


غور طلب ہے کہ یوساکو نے 2004 میں ایک فیشن ویب سائٹ لانچ کی تھی ۔ حالانکہ گزشتہ سال انہوں نے اپنی آن لائن فیشن کمپنی میں سے 30 فیصد حصہ داری فروخت کرکے اس کے سی ای او کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ اس وقت یوساکو نے بتایا تھا کہ 2023 کی مون فلائٹ کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفی دیا ہے ۔

اس وقت یوساکو کی عمر 44 سال ہے ۔ مگر انہوں ںے اپنی پارٹنر بننے کیلئے بھی یہ ضروری شرط رکھی ہے کہ وہ 20 سال سے زیادہ عمر کی ہو ۔ وہ سنگل خواتین کی درخواستیں قبول کررہے ہیں ، جنہیں کھل کر زندگی کا لطف لینا ہو اور خلائی سفر میں اس کی دلچسپی بھی ہو ۔ وہ اپنے ساتھ چلنے کیلئے دیگر لوگوں کو بھی مدعو کریں گے ، لیکن ایک سیٹ انہوں نے اپنی پارٹنر کیلئے مختص کی ہے ۔
First published: Jan 17, 2020 05:26 PM IST