உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BIG News: جاپان کے ٹوکیو میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

    Japan Tokyo Earthquake, Japan Earthquake today:  نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو سے 297 کلومیٹر شمال مشرق میں آج رات 8.06 بجے کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اتنی زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد شمال مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے سونامی کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔

    • Share this:
      ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو سے 297 کلومیٹر شمال مشرق میں آج رات 8.06 بجے کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اتنی زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد شمال مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے سونامی کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔ جاپان کے علاوہ ہندوستان کے لداخ میں بھی تقریباً 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستانی میزائل گرتے ہی پاکستان میں مچ گیا تھا ہنگامہ، اٹھانے والا تھا یہ بڑا قدم!

      اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپان کے فوکوشیما علاقے کے ساحل پر 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 36 منٹ پر اس کے فورا بعد شمال مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے ایک میٹر بلند سونامی کی لہر کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

      یہ بھی پڑھئے :  پولیس نے سرینگر میں تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا، سرپنچ سمیر احمد کے قتل میں تھے ملوث

      اس زلزلے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم تقریباً 20 لاکھ گھروں کی بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے، جن میں سے 7 لاکھ گھر صرف ٹوکیو میں ہیں ۔ ٹوکیو میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ٹیپکو نے یہ اطلاع دی ہے ۔

      ٹیپکو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کے آپریشنز کی جانچ کر رہا ہے، جو 11 سال قبل آئے 9.0 شدت کے زلزلے اور سونامی کے بعد میلٹ ڈاون ہوگیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: