ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کے نام

اسٹاک ہوم۔ اس سال ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Oct 05, 2017 08:23 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 08:23 PM IST
ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کے نام

اشیگوروکو یہ انعام ان کے ناول گریٹ ایموشنل فورس کے لئے دیا جائے گا۔ اس انعام کے تحت انہیں گیارہ لاکھ ڈالر نقد رقم دی جائے گی۔

اسٹاک ہوم۔ اس سال ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے نوبل انعام برائے ادب کا اعلان کرتے ہوئے جاپانی نزاد برطانوی ناول نگار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ’’ناول نگار کازواو اِشیگورو کے ناول زبردست جذباتی قوت کے حامل ہیں اور انسان اور دنیا کے درمیان تعلق کی گہرائیوں کے پردے چاک کر دیتے ہیں۔‘‘

اشیگوروکو یہ انعام ان کے ناول گریٹ ایموشنل فورس کے لئے دیا جائے گا۔ اس انعام کے تحت انہیں گیارہ لاکھ ڈالر نقد رقم دی جائے گی۔ اشیگورو کی پیدائش جاپان میں آٹھ نومبر 1954 کوہوئی تھی۔ ان کا خاندان اس وقت برطانیہ میں آکر مقیم ہوگیا تھا، جب ان کی عمر پانچ سال تھی ۔ ’’دا ریمینز آف دا ڈے‘‘ اور ’’نیور لیٹ می گو‘‘ اشیگورو کے معروف ناولوں میں شامل ہیں۔

Loading...

Loading...