Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والا پاکستانی تھا

    جدہ۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے آتشیں فدائی کی بحیثیت پاکستانی شناخت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated: Jul 05, 2016 01:50 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والا پاکستانی تھا
    جدہ۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے آتشیں فدائی کی بحیثیت پاکستانی شناخت ہوگئی۔

    جدہ۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے آتشیں فدائی کی جہاں بحیثیت پاکستانی شناخت ہوگئی وہیں مدینہ میں مسجد نبوی کے حرم کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملے میں اب تک چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔


    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق امریکی قونصل خانے کے قریب خود کودھماکے سے اڑانے والا آتشیں فدائی پاکستانی تھا، جس کی شناخت عبداللہ گلزار خان کے نام سے کی گئی۔سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور بتا یا ہے کہ 35 سالہ عبداللہ گلزار خان 12 سال سے اپنی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ جدہ میں مقیم تھا اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔


    جدہ دھماکے کے علاوہ گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب بھی 3 خود کش دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    First published: Jul 05, 2016 01:50 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading