Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    جدہ میں دھماکہ کرنے والا تھا ہندستانی ، ڈی این اے ٹسٹ میں ہوئی تصدیق

    سعودی عرب کے جدہ میں دو سال قبل امریکی تجارت سفارت خانہ پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار ہندوستانی تھا۔

    • Share this:
    جدہ میں دھماکہ کرنے والا تھا ہندستانی ، ڈی این اے ٹسٹ میں ہوئی تصدیق
    سعودی عرب کے جدہ میں دو سال قبل امریکی تجارت سفارت خانہ پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار ہندوستانی تھا۔

    سعودی عرب کے جدہ میں دو سال قبل امریکی تجارت سفارت خانہ پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار ہندوستانی تھا۔ سعودی عرب نے ڈی این ئے ٹیسٹ کے بنیاد پر اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ ایک سینئر سکیورٹی افسر نے انڈین اکسپریس کو بتایا کہ سعودی عرب بھیجا گیا ڈی این اے سیمپل جدہ حملہ آور کے ڈی این اے سے میچ ہو گیا ہے ۔ حملہ آورکا نام فیاض کاغذی تھا اور وہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد تھا۔


    واضح رہے کہ 4 جولائی 2016 کو جدہ بلاسٹ میں دو سکیورٹی افسر زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملہ کے بعد قاتف کی شیا مسجد اور مدینہ کی مسجد نبوی کے باہر بھی دھماکہ ہوئے تھے۔


    تفتیش کے بعد نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی نے دہلی کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ دہشت گرد حملہ آور مارا جا چکا ہے ۔ این آئی اے کو یقین ہےکہ کاغذی 2010 میں جرمنی کا بیکری دھماکہ اور 2012 کے جے ایم روڈ دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ اور فائننسر تھا۔ علاوہ ازیں اورنگا آباد کے اسلحہ کی اسمگلنگ کے معاملہ میں اس کی تلاش جاری ہے ۔ وہ 26/11حملہ میں بھی شامل تھا ۔


     
    First published: May 01, 2018 12:18 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading