ہوم » نیوز » عالمی منظر

یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے فیصلہ کی دنیا کے کسی بھی ملک نے نہیں کی حمایت

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فی الحال اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ کتنے ممالک یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 08, 2017 01:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے فیصلہ کی دنیا کے کسی بھی ملک نے نہیں کی حمایت
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فی الحال اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ کتنے ممالک یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے کے بعد دنیا کے کسی بھی ملک کے بارے میں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے معلوم ہوسکے کہ وہ ان کے اس قدم سے ان کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فی الحال اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ کتنے ممالک یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظور ی دیئے جانے کے مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹنو گوٹریس نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کا بیان اسرائکل اور فلسطین کے درمیان امن کے امکانات کو برباد کردے گا۔ فرانسیسی صدر ایمنوئیل میکرو نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ افسوسنا ک ہے۔ چین اور مصر نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں بدامنی پھیلے گی۔

برطانیہ کی وزیراعظم تھیریسامے نے کہا کہ یروشلم کی صورتحال کو ایک مشترکہ راجدھانی کی شکل میں طے کیا جانا چاہئے۔

First published: Dec 08, 2017 01:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading