ہوم » نیوز » عالمی منظر

کشمیر میں بڑھ سکتے ہیں دہشت گردانہ معاملے، طالبان کے افغانستان میں پیر پھیلائے گا ٹی ٹی پی: رپورٹ

کہا جاتا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں دیگر ممال کے دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا بہتر ماحول ملے گا۔ سی این این - نیوز -18 کو داخلی رپورٹ کے بارے میں ملی اطلاع کے مطابق، عالمی جہاد ہندوستان کے سامنے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

  • Share this:
کشمیر میں بڑھ سکتے ہیں دہشت گردانہ معاملے، طالبان کے افغانستان میں پیر پھیلائے گا ٹی ٹی پی: رپورٹ
جموں وکشمیر سے متعلق داخلی سیکورٹی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: افغانستان میں طالبان کا اقتدار (Taliban Rule) آنے کے بعد جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) میں دہشت گردانہ حملے بڑھ سکتے ہیں۔ ہندوستان کی داخلی سیکورٹی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں دیگر ممال کے دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا بہتر ماحول ملے گا۔ سی این این - نیوز -18 کو داخلی رپورٹ کے بارے میں ملی اطلاع کے مطابق، عالمی جہاد ہندوستان کے سامنے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔


افغانستان میں ناٹو اور امریکی افواج کی شکست پوری دنیا میں تشویش کا سبب بن چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں جہادی سرگرمیوں میں  9/11 کے حملے کے وقت کا موازنہ میں 400 گنا کا اضافہ ہو چکا ہے۔ گلوبل جہاد پوری دنیا میں تشویش بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اور دنیا کی سب سے طاقتور فوج کی شکست سے جہادی طاقتوں کو طاقت ملنے جا رہی ہے۔


بڑھ رہی ہے تحریک طالبان پاکستان کی طاقت


اس تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان بڑا دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے اور پاکستان کے سبھی جہادی گروپ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ بھی۔ ایسے میں صرف جموں وکشمیر ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کے دیگر حصوں میں بھی جہادی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ ان میں بنگلہ دیش، مالدیپ، سری لنکا جیسے ملک شامل ہیں۔

دہشت گردوں کو افغانستان شفٹ کرسکتا ہے پاکستان

پاکستان اپنے پھاٹا علاقے سے دہشت گردوں کو ہٹاکر افغانستان کے علاقوں میں شفٹ کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈرگس دہشت گردی بھی تیزی کے ساتھ علاقے میں پیر پھیلا رہا ہے۔ ڈرگس دہشت گردی دو گنا بڑھ سکتا ہے کیونکہ طالبان کو پیسوں کے بدلے کوئی تو قیمت ادا کرنی ہوگی’۔

بری طرح خراب ہوسکتے ہیں حالات، دنیا کے لئے کنٹرول کرنا ہوجائے گا مشکل

رپورٹ کے مطابق، 20 سال پہلے دہشت گردوں نے دنیا کے طاقتور ملک امریکہ پر حملہ کیا تھا۔ اب حالات مزید خراب ہوچکے ہیں۔ دہشت گرد گروپوں کے ذریعہ تکنیک کا استعمال دنیا کا پورا رخ موڑ سکتا ہے۔ یہی نہیں پاکستان کی حمایت سے افغانستان اب پوری دنیا کی جہادی طاقتوں کا گڑھ بن سکتا ہے۔ دنیا کے لئے انہیں کنٹرول میں کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ہندوستان کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نوجوانوں کے درمیان ترقی پر مبنی مزید پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 11, 2021 12:00 AM IST