ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدارتی انتخابات نتائج: جو بائیڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل

امریکہ میں صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کے بعد اب ووٹ شماری کا عمل جاری ہے۔ اس دوران ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو ریپبلیکن امیدوار صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے ابتدائی برتری حاصل ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن 227 سیٹوں پر 4,82,12,926 ووٹ کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2020 03:54 PM IST
  • Share this:
امریکی صدارتی انتخابات نتائج: جو بائیڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل
امریکی صدارتی انتخابات نتائج: جو بائیڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کے بعد اب ووٹ شماری کا عمل جاری ہے اور اس دوران ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو ریپبلیکن امیدوار صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے ابتدائی برتری حاصل ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن 227 سیٹوں پر 4,82,12,926 ووٹ کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔ ان کے حق میں ابھی تک 38.85 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔


دوسری جانب صدر ڈونالڈ ٹرمپ 145 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے 14 ریاستوں میں جیت حاصل کی ہے جن میں آرکانزاس، کینٹکی، لوئی سیانا، مِسیسیپی، نیبراسکا، نارتھ ڈکوٹا، اوکلاہوما، جنوبی ڈکوٹا، ٹینیسی، ویسٹ ورجینیا، ویومنگ، انڈیانا اور ساؤتھ کیرولینا شامل ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ فلوریڈا اور کئی دیگر ریاستوں میں اپنے حریف سے آگے چل رہے ہیں۔ ان ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ بالآخر جیت کس کی ہوئی ہے۔


ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو ریپبلیکن امیدوار صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے ابتدائی برتری حاصل ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو ریپبلیکن امیدوار صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے ابتدائی برتری حاصل ہے۔



ابھی تک ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے 11 ریاستوں میں بالخصوص روایتی طور پر پارٹی کے گڑھ کنیکٹیکٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مَیری لینڈ، میساچوسٹس، نیوجرسی، نیومیکسکو، نیویارک، روڈ آئلینڈ، ورمونٹ اور ورجینیا میں فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ امریکہ میں صدارتی الیکشن میں 67 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
قبل ازیں دن میں مسٹر ٹرمپ نے صدارتی انتخاب اپنی فتح پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’ہم پورے ملک میں یقیناً اچھی چیزیں ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ آپ سبھی کا شکریہ‘۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج سے جوش میں آکر ٹویٹ کیا،’میں آج رات بیان جاری کروں گا۔ بڑی جیت ہوگی‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 04, 2020 03:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading