ہوم » نیوز » عالمی منظر

جو بائیڈن اورکملا ہیرس ٹائمز میگزین کے 2020 کے پرسن آف دی ائیر، بتائی یہ وجہ

ٹائم میگزین (TIME Magazine) نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن (Joe Biden) اور نائب صدر کملا ہیرس (Kamala Harris) کو ’پرسن آف دی ایئر’ منتخب ہے۔ ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف ایڈورڈ فیلسنتھل نے اس کے پیچھے کی وجہ بھی بتائی۔

  • Share this:
جو بائیڈن اورکملا ہیرس ٹائمز میگزین کے 2020 کے پرسن آف دی ائیر، بتائی یہ وجہ
جو بائیڈن اورکملا ہیرس ٹائمز میگزین کے 2020 کے پرسن آف دی ائیر، بتائی یہ وجہ

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جوزف بائیڈن (77) اور امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر کملا ہیرس (56) کو ٹائمز میگزین نے 2020 کا ’پرسن آف دی ائیر‘ قرار دے دیا ہے۔ دونوں کو اُن کی شاندار سیاسی خدمات، منفرد انتخابی مہم چلانے اور سماجی مسائل کو حل کرنے کی کوششوں اور ارادوں کے عوض اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیاہے۔ ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں سمیت سیاستدانوں اور سماجی رہنماؤں کو اس اعزاز سے سرفراز کر چکا ہے۔

’ٹائم میگزین‘ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ اعزاز یا ایوارڈ صرف مرد حضرات کو دیا جاتا تھا۔ بعد ازاں اس میں بہتری لا کر اور ترامیم کر کے اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا۔ مزید ترمیم کرکے یہ اعزاز بیک وقت دو یا اس سے زائد افراد کو بھی دیا جانے لگا۔ حال ہی میں ٹائم میگزین نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس سال پہلا کڈ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ایک ہند نژاد کمسن امریکی کودیا گیا ہے۔



زوم کے سی ای او بنے بزنس پرسن آف دی ایئر


ویڈیو کال سروس زوم کے سی ای او ایرک یوان کو بزنس پرسن آف دی ایئر کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ کورونا وبا کے دور میں زوم کے ذریعہ نہ صرف آفس کا کام آسان ہوا بلکہ فیملی بھی ایک دوسرے سے جڑے رہ پائے۔ گارجین آف دی ایئر کے لئے ایکٹیوسٹ Assa Traoré, Porche Bennett-Bey، ریشیل جسٹس کے آرگنائزر، ڈاکٹر فوسی اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرس کو منتخب کیا گیا ہے۔ این بی اے اسٹار لیبورن جیمس کو ایتھلیٹ آف دی ایئر اور کورین پاپ گروپ بی ٹی ایس کو انٹرٹینر آف دی ایئر کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ ٹائم ایوارڈس کی تقریب کو اداکار ایسا رے اور میتھیو میکنگی نے ہوسٹ کیا۔ اسی ضمن میں وینیسا برینٹ، جان سینا، یویوما، بی ٹی ایس، ایچ ای آر اور بروس اسپرنگسٹین نے بھی حصہ لیا۔ ٹائم نے ان ایوارڈس کی شروعات سال 1927 میں کی تھی اور شروعات میں ان کا نام اسپیشلی انفلواینشل پرسن آف دی ایئر تھا۔ سال 2019 میں یہ ایوارڈ ماحولیات ایکٹیویسٹ گریٹا تھنبرگ کو ملا تھا۔

 

 

نیوزایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 11, 2020 02:00 PM IST