جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر ہوں گے ۔ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی تقریبا پوری ہوگئی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دیدی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیٹل گراونڈ اسٹیٹ پینسلوینیا میں جیت کے بعد طے ہوگیا کہ بائیڈن ہی امریکہ کے نئے صدر ہوں گے ۔ تاہم جو بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان مزید چار ریاستوں میں گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
فاکس نیوز کے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو کل 74,847,834 ووٹ حاصل ہوئے ہیں ، جو کہ پورے ووٹو کا 50.6 فیصد ہے ۔ وہیں دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو 47.7 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 70,591,531 ووٹ ملے ہیں ۔
الیکشن جیتنے کے بعد جو بائیڈن نے ٹویٹ کرکے امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ بائیڈن نے ٹویٹ کیا کہ آپ سبھی نے ہمارے عظیم ملک کی قیادت کرنے کیلئے مجھے منتخب کیا ہے ، اس کیلئے آپ سبھی کا تہہ دل سے شکریہ ۔ ہمارے لئے مستقبل میں مشکل چیلنجز ہیں ، لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں سبھی امریکی لوگوں کا صدر بنوں گا ۔
America, I’m honored that you have chosen me to lead our great country.
The work ahead of us will be hard, but I promise you this: I will be a President for all Americans — whether you voted for me or not.
وہیں دوسری طرف ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے الیکشن جیت لیا ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ فیلاڈیلفیا میں ایک بڑی پریس کانفرنس ہوگی ۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم پہلے ہی پینسلوینیا ، مشی گن ، جارجیا اور نیواڈا میں مقدمات درج کراچکی ہے ۔ انہوں نے وسکانسن میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری طرف بائیڈن کی ٹیم نے الزامات کی تردید کی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔