உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم مودی کو بتایا اپنا دوست، ہندوستان-امریکہ سے متعلق کہیں یہ بڑی باتیں

    امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم مودی کو بتایا اپنا دوست، ہندوستان-امریکہ سے متعلق کہیں یہ بڑی باتیں

    امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم مودی کو بتایا اپنا دوست، ہندوستان-امریکہ سے متعلق کہیں یہ بڑی باتیں

    وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن (Joe Biden) نے امریکہ-ہندوستان کی مضبوط ہوتی دوستی کا ذکر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا دوست بتایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن (Joe Biden) نے امریکہ-ہندوستان کی مضبوط ہوتی دوستی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا دوست بتایا ہے۔ انہوں نے کہا- ’اپنے دوست کا وہائٹ ہاوس میں استقبال کرتا ہوں۔ میں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ ہر روز اس سیٹ پر ایک ہندوستانی امریکی بیٹھتی ہے۔ کملا ہیرس کی ماں ایک مشہور سائنسداں تھیں۔ ہندوستان اور امریکہ دنیا کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہندوستان اور امریکہ سب سے زیادہ قریبی ملک ہوں گے‘۔

      ہندوستان سے اپنی وابستگی پر جو بائیڈن نے کہا- جب میں ممبئی میں چیمبور میں تھا تب ہندوستان کے پریس کے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیاں میرے رشتہ دار ہندوستان میں ہیں؟ میں نے کہا مجھے معلوم نہیں۔ میں 29 سال کا تھا جب مجھے کسی شخص نے خط لکھا، تب اس میں کہا تھا کہ میرا نام بھی جو بائیڈن ہے۔ پریس نے بتایا کہ پانچ لوگ ہیں، جن کا نام بائیڈن ہے۔ ایک جارج بائیڈن تھے، جو کیپٹن تھے۔

      ’ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط ہونا ہے‘

      ہندوستان امریکہ کے مضبوط تعلقات کو لے کر جو بائیڈن نے کہا- ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط ہونا ہے۔ آج ہندوستان اور امریکہ کا نیا باب شروع کریں گے۔ سب سے پہلے کورونا کے خلاف لڑیں گے۔ آج وزیر اعظم (نریندر مودی) اور میں بات کریں گے کہ کس طرح کورونا وبا کو دور کیا جائے۔ ہماری جو آپس میں شراکت داری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس میں ایک استحکام ہو۔ یہاں 4 ملین ہندوستانی نژاد کے لوگ ہیں، جو ہمیں زیادہ مضبوط بناتے ہیں۔ آئندہ ہفتے مہاتما گاندھی کی سالگرہ کی صدی منائیں گے۔ ان کے بتائے ہوئے عدم تشدد کے درس کو دوہرائیں گے‘۔

      کیا بولے وزیر اعظم نریندر مودی

      وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- ہندوستانی وفد کا استقبال کرنے کے لئے میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سال 2014 میں مجھے آپ سے تفصیل سے بات کرنے کا موقع ملا۔ اس وقت آپ کا ہندوستان امریکہ کے تعلقات میں جو وژن تھا، وہ بھی ترغیب والا تھا۔ صدر کے طور پر اس وژن کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کا میں استقبال کرتا ہوں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: