ہوم » نیوز » عالمی منظر

صدر بنتے ہی’مسلم ٹریول بین’ کو ختم کرسکتے ہیں جو بائیڈن، ڈبلیو ایچ او میں پھر ہوگی امریکی انٹری

خبروں کے مطابق، جو بائیڈن (Joe Biden) پہلے دن ہی ٹرمپ انتظامیہ (Donald Trump Administration) کے ذریعہ مسلم اکثریتی ممالک پر نافذ ٹریول پابندی کو ختم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ - میکسیکو کے درمیان بارڈر وال کنسٹرکشن کو بند کرنے کا آرڈر بھی جو بائیڈن انتظامیہ کے ذریعہ دیا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
صدر بنتے ہی’مسلم ٹریول بین’ کو ختم کرسکتے ہیں جو بائیڈن، ڈبلیو ایچ او میں پھر ہوگی امریکی انٹری
صدر بنتے ہی’مسلم ٹریول بین’ کو ختم کرسکتے ہیں جو بائیڈن

واشنگٹن: جو بائیڈن (Joe Biden) بس کچھ ہی گھنٹوں کے اندر امریکہ کے 46 ویں صدر بن جائیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ صدر بنتے ہی وہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ (Donald Trump Administration) کے کئی فیصلوں کو فوراً پلٹ دیں گے۔ ایسا وہ اپنی انتخابی تشہیر کے دوران بھی کہتے رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق، وہ پہلے دن ہی ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ مسلم اکثریتی ممالک پر نافذ ٹریول پابندی کو ختم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ - میکسیکو کے درمیان بارڈر وال کنسٹرکشن کو بند کرنے کا آرڈر بھی جو بائیڈن انتظامیہ کے ذریعہ دیا جاسکتا ہے۔


ڈبلیو ایچ او میں پھر واپس لوٹے گا امریکہ


ساتھ ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) سے ہٹنے کے فیصلے کو بھی جو بائیڈن فوراً بدلیں گے۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے مئی 2020 میں عالمی صحت تنظیم سے امریکہ کے الگ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ چین پر حملہ کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا، ’چین نے ڈبلیو ایچ او کو گمراہ کیا ہے۔ چین نے ہمیشہ چیزوں کو چھپایا ہے۔ کورونا پر چین کو جواب دینا ہی ہوگا۔ پوری دنیا کے سامنے جواب دینا ہی ہوگا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پوری طرح سے چین کے کنٹرول میں ہے۔ اس لئے ہم عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) سے اپنا ناطہ توڑ رہے ہیں’۔ اس کے بعد جولائی مہینے میں امریکہ آفیشیل طور پر ڈبلیو ایچ او سے الگ ہوگیا تھا۔


دراصل، حلف برداری تقریب کے بعد پہلے دن جو بائیڈن کل 17 احکامات پر دستخط کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کے لئے بل بھیج سکتے ہیں۔
دراصل، حلف برداری تقریب کے بعد پہلے دن جو بائیڈن کل 17 احکامات پر دستخط کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کے لئے بل بھیج سکتے ہیں۔


جو بائیڈن کل 17 احکامات پر کریں گے دستخط

دراصل، حلف برداری تقریب کے بعد پہلے دن جو بائیڈن کل 17 احکامات پر دستخط کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کے لئے بل بھیج سکتے ہیں۔ اس سے امریکہ میں رہنے والے لاکھوں تارکین وطن کی شہریت کا راستہ صاف ہو سکے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک اس پر روک لگا رکھی تھی۔ اس کے علاوہ جو بائیڈن پیرس کلائمیٹ اکارڈ میں دوبارہ شامل ہونے کے ایگزیکٹیو آرڈرس پردستخط کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی سرکاری دفاتر میں ماسک کی لازمیت سے متعلق فیصلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ اسے کورونا وبا کے مد نظر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ دنیا میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 20, 2021 06:27 PM IST