بائیڈن نے پی ایم مودی کا آٹو گراف مانگا، کہا- امریکہ میں آپ کا زبردست کریز، آسٹریلیا نے بھی خوب کی تعریف

بائیڈن نے پی ایم مودی کا آٹو گراف مانگا

بائیڈن نے پی ایم مودی کا آٹو گراف مانگا

Quad Nation Summit: کواڈ سمٹ کا انعقاد ہیروشیما میں جی-7 (G-7) سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ پہلا کواڈ سمٹ آسٹریلیا میں 24 مئی کو ہونا تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ملک میں سنگین اقتصادی بحران پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنی آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کرنے کی وجہ سے سڈنی میں مجوزہ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hiroshima
  • Share this:
    ہیروشیما: کواڈ ممالک– امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان– کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ ان کے ملک میں انہیں ایک دلچسپ چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ’’میرے پاس پی ایم مودی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ملک کے ممتاز شہریوں کی جانب سے درخواستوں کا سیلاب آگیا ہے۔‘‘ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اتوار کو ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیس نے بھی ایسا ہی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سڈنی میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں استقبال کے لیے 20 ہزار لوگ جمع ہو سکتے ہیں لیکن وہ بھی اس وقت ان کے پاس آنے والی درخواستوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جو بائیڈن نے پی ایم مودی سے کہا کہ انہیں ان کا (پی ایم مودی) کا آٹوگراف لینا چاہیے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہیروشیما میں کواڈ چوٹی اجلاس کے دوران ہند بحرالکاہل خطے کو عالمی تجارت، اختراعات اور ترقی کا 'انجن' قرار دیا اور کہا کہ اس کی کامیابی اور سلامتی پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیس نے شرکت کی۔

    ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ، حادثہ میں 9 افراد ہلاک

    ’کروکوڈائل نیکلیس‘ کو لے کر مذاق اڑائے جانے کے بعد اروشی روتیلا نے دیا کرارا جواب

    پی ایم مودی نے کہا کہ "کواڈ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہند-بحرالکاہل خطے کی کامیابی اور سلامتی پوری دنیا کے لیے اہم ہے اور "ہم تعمیری ایجنڈے اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ "متحدہ کوششوں کے ساتھ، ہم ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند بحرالکاہل خطے کے اپنے وژن کو عملی جہت دے رہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہند-بحرالکاہل خطہ عالمی سطح کا کاروبار، جدت اور ترقی کا 'انجن' ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کواڈ انسانی بہبود، امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنا جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ کواڈ سمٹ کا انعقاد ہیروشیما میں جی-7 (G-7) سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ پہلا کواڈ سمٹ آسٹریلیا میں 24 مئی کو ہونا تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ملک میں سنگین اقتصادی بحران پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنی آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کرنے کی وجہ سے سڈنی میں مجوزہ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات  منسوخ کر دی گئی تھی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: