واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن (US President Joe Biden) نے جمعہ کو زور دے کر کہا کہ روس اگر یوکرین میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، یوکرین میں روس سے نہیں لڑے گا۔ کیونکہ ناٹو اور ماسکو کے درمیان سیدھے ٹکراو سے تیسری عالمی جنگ کی شروعات ہوجائے گی۔
روس کے ذریعہ یوکرین کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد ممالک کے طور پر تسلیم کرنے کے تین دن بعد روسی فوج نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ جنگ اب اپنے 16ویں دن میں داخل کرچکا ہے۔ جو بائیڈن نے وہائٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے کہا، ’ہم یوروپ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے رہنا اور سٹیک پیغام بھیجنا جاری رکھیں گے‘۔
انہوں نے کہا، ’امریکہ پوری طاقت کے ساتھ ناٹو علاقے کے ایک ایک انچ کی دفاع کرے گا اور ناٹو اتحادیوں کی مدد کرے گا۔ ہم یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے۔ ناٹو اور روس کے درمیان سیدھا ٹکراو ہونے پر تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔ یہ کچھ ایسا ہوگا، جسے ہمیں روکنے کی کوشش کرنی چاہئے‘۔نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی (ناٹو) 30 ممالک کا گروپ ہے، جس میں امریکی اور یوروپ کے دیگر ممالک شامل ہیں۔ جو بائیڈن نے کہا کہ روس کبھی بھی یوکرین میں جیت حاصل نہیں کرپائے گا۔ انہوں نے کہا، ‘انہیں (روسی صدر ولادیمیر پتن) بغیر کسی لڑائی کے یوکرین پر حاوی ہونے کی امید تھی، وہ ناکام رہے۔ پتن ناٹو کو توڑنے اور کمزور کرنے کے اپنے مبینہ کوشش میں بھی ناکام رہے‘۔
غاصب حکمرانوں کو دنیا کی سمت کا تعین نہیں کرنے دیں گے
جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر دنیا متحد ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ہم یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم غاصب حکمرانوں کو دنیا کی سمت کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ امریکی صدر نے جمعہ کو روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکہ، یورپی یونین کے ممالک سمیت کئی دوسرے ممالک روس پر ہزاروں پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔
دیپک مشرا کی رپورٹ
یہ بھی پڑھیں۔
چین نے روس کو دیا جھٹکا، جہازوں کے پرزے دینے سے کیا انکار۔۔۔ پہلی بار Ukraineپر حملے کو بتایا جنگ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔