واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں مسٹر ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گا۔ ان میں کووِڈ-19 روک تھام کی کوشش، پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد اور شہریت حاصل کرنے کے لیے امیگریشن قانون کی اجازت دیے جانے سے متعلق پالیسیز شامل ہیں۔
امریکی صوبوں میں ہائی الرٹامریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی 50 صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ مسٹر بائیڈن 20 جنوری بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لئے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
فیڈرل انٹیلی جنس بیورو(ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم 509 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق اگرچہ گرفتار کئے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔