ہوم » نیوز » عالمی منظر

جوہانسبرگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس جانے سے ہلاک ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 06, 2017 03:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جوہانسبرگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک
جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس جانے سے ہلاک ہوگئے۔

جوہانسبرگ۔  جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس جانے سے ہلاک ہوگئے۔ ہنگامی خدمات کے حکام کے مطابق کل یہاں کی ایک کثیر منزلہ عمارت کیپ یارک میں آگ لگ گئی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ عمارت میں مزید لاشیں ہونے کا خدشہ ہے۔ لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ آگ سے بچنے کیلئے ایک شخص عمارت سے کود گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔


ہنگامی خدمات کے ترجمان نانا حدیبے نے بتایا کہ عمارت سے 50 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کو سانس لینے میں دشواری ہو نے کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جوہانسبرگ کے میئر ہرمین مشابا نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں اس عمارت کو ناجائز قبضہ والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی عمارتیں شہر میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے مطابق 2013 میں اسی عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

First published: Jul 06, 2017 03:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading