உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    علاقائی امور پر تبادلہ خیال کے لیے نیروبی پہنچے جان کیری

    نیروبی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کی غرض سے آج کینیا کی راجدھانی نیروبی پہنچ گئے۔

    نیروبی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کی غرض سے آج کینیا کی راجدھانی نیروبی پہنچ گئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نیروبی۔  امریکی وزیر خارجہ جان کیری علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کی غرض سے آج کینیا کی راجدھانی نیروبی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر کیری سوڈان میں قیام امن اور صومالیہ میں سیاسی عدم استحکام پر مختلف نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ کینیا کے صدر یوہورو کینياٹا کے ساتھ کل ملاقات کرنے کے بعد کینیا، یوگینڈا، جنوبی سوڈان، سوڈان، جبوتی، تنزانیہ، صومالیہ اور ایتھوپیا کے وزراء خارجہ کے ساتھ علاقائی امور پر تفصیل سے بات کریں گے۔


      مسٹر کیری جنوبی سوڈان میں جاری لڑائی اور صومالیہ میں جنگجو تنظیم الشباب سے نمٹنے کی حکمت عملی کے معاملے پر دونوں ممالک کے نمائندوں سے میٹنگ کریں گے۔ بعدازاں مسٹر کیری نائجیریا روانہ ہو جائیں گے جہاں راجدھانی ابوجا میں وہ نائجیریائی صدر محمد بوهاری سے ملاقات کے دوران بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر غور کریں گے۔

      First published: