میونخ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ شام بحران کے سلسلے میں ہوئی بین الاقوامی میٹنگ میں جنگ بندی اور فوری انسانی ہمدردی فراہم کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ مسٹر کیری نے روس سمیت کئی ملکوں کے ساتھ یہاں ہوئی طویل میٹنگ کے بعد کہا کہ تمام فریقین شام میں جلد از جلد امن بحال کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
مسٹر کیری کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شام کے لئے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ میونخ میٹنگ میں جس عہد کا اظہار کیا گیا ہے وہ ابھی صرف کاغذ پر ہے۔ مسٹر کیری اور مسٹر لاوروف اس بات سے متفق ہیں کہ شام میں اصل امتحان تو تمام فریقین کی طرف سے وعدہ کی پاسداری کے بعد ہی ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔