پرسٹینا۔ فرانس کی راجدھانی پیرس میں گزشتہ جمعہ کوہونے والے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ نے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کی سخت مذمت کی ہے۔
شاہ عبداللہ نے گزشتہ روز کوسوو کے دورے کے دوران کہا کہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد انسانیت کے خلاف جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر اقدامات کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے ارکان نے گزشتہ دو سال میں ایک ملین سے زائد مسلمانوں کا قتل کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ مسلم اکثریتی عرب ملک اردن بھی امریکہ کی قیادت والے اس اتحاد کا حصہ ہے جو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عراق اور شام میں فضائی حملے کر رہا ہے۔ شام میں سال 2011 سے خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے لاکھوں شامی پناہ گزین اردن میں رہ رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔