உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ سمیت 72 ممنوعہ تنظیموں کی خبر نگاری پر پابندی

     اسلام آباد ۔ پاکستانی حکومت نے ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ کرنے میں کارفرما ذہن حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ سمیت 72 ممنوعہ تنظیموں کی خبر نگاری پر پابندی لگا دی ہے اور نشریاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی انتہا پسند تنظیموں کی کوریج نہ کریں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

       اسلام آباد ۔ پاکستانی حکومت نے ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ کرنے میں کارفرما ذہن حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ سمیت 72 ممنوعہ تنظیموں کی خبر نگاری پر پابندی لگا دی ہے اور نشریاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی انتہا پسند تنظیموں کی کوریج نہ کریں۔ اسی سال کے شروع میں پاکستان میں انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے ایک 'قومی ایکشن پلان' مرتب کیا گیا تھا۔ یہ قدم اسی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

      پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے جاری حکم کے بعد اب ملک کی نشریاتی ایجنسیاں جماعت الدعوہ سمیت 72 مختلف ممنوعہ تنظیموں کی سرگرمیوں کی خبر نگاری نہیں کر سکیں گی۔ پیمرا کے مطابق 'تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینل اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ جماعت الدعوہ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور لشکر طیبہ سمیت تمام ممنوعہ تنظیموں کی کسی بھی نوعیت کی سرگرمی کی خبر نگاری نہ کریں۔

      پیمرا کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کے نتیجے میں جرمانے یا پھر لائسنس منسوخ کرنے کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ میڈیا تنظیموں کو ممنوعہ جماعتوں کی کسی قسم کی عطیات پر مبنی اشتہارات کی نشر و اشاعت سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ قدم وزیر اعظم نواز شریف کی اس یقین دہانی کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے جو انہوں نے حال ہی میں امریکی صدر بارک اوبامہ کو کرائی تھی کہ اقوام متحدہ نے جن اداروں اور انفرادی لوگوں دہشت گرد قرار دیا ہے ان کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔

      First published: