ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان: کابل میں بم دھماکہ، سرکاری ملازمین کی بس پر حملے میں 3 ہلاک 11زخمی

دھماکے میں سرکاری بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔ افغانستان میں اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

  • Share this:
افغانستان: کابل میں بم دھماکہ، سرکاری ملازمین کی بس پر حملے میں 3 ہلاک 11زخمی
دھماکے میں سرکاری بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔

افغانستان  (Afghanistan) کی راجدھانی کابل (Kabul) میں جمعرات کے روز ایک منی بس کو نشانہ بناکر کئے جانے والے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق یہ دھماکہ کابل کے علاقے سر کوتل میں آج صبح ہوا۔ دھماکے  (Kabul Blast) میں سرکاری بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔ افغان پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی جبکہ کسی دہشت گرد گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود ملک میں بم دھماکوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین سے بھری بس پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں تین لوگ مارے گئے جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ ٹولو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بس میں  وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔ عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق  طالبان Taliban سمیت کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ وہیں پیر کے روز اسی طرح کے واقعے میں  5 عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں حاملہ خاتون  سمیت چار خواتین  اور ایک بچہ شامل ہیں۔ اس حملے میں بھی حملہ آوروں نے سرکاری ملازمین سے بھری بس کو نشانہ بنایا۔ حکام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  اس دھماکے میں کم از کم 13 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ تمام زخمی عام شہری تھے۔




افغانستان میں اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ٹولو نیوز کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ 18 دنوں میں ہوئے   مختلف واقعات میں 144  افرادہلاک ہوگئے ہیں۔  جبکہ 214 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 18, 2021 03:25 PM IST