Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    کابل میں اسپین کے سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملہ، طالبان نے ذمہ داری لی

    کابل۔ کابل شہر کے وسط میں فائرنگ اور شدید کار بم دھماکے کے بعد افغان حکام نے بتایا کہ اسپین کے سفارت خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated: Dec 11, 2015 11:28 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    کابل میں اسپین کے سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملہ، طالبان نے ذمہ داری لی
    کابل۔ کابل شہر کے وسط میں فائرنگ اور شدید کار بم دھماکے کے بعد افغان حکام نے بتایا کہ اسپین کے سفارت خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

    کابل۔ کابل شہر کے وسط میں فائرنگ اور شدید کار بم دھماکے کے بعد افغان حکام نے بتایا کہ اسپین کے سفارت خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ ہلاکتوں کے بارے میں فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سفارت خانے پر حملہ ہوا۔ ہم معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔ کابل پولیس نے اس اطلاع کی تصدیق کی۔


    وسط کابل کے شیرپور واقع سفارت خانے میں آج شام مصروف وقت میں زوردار کار بم دھماکہ ہوا۔ حکومت اور غیر ملکی مراکز کو نشانہ بنا کر طالبان دہشت گردوں کا حملہ بڑھتا جا رہا ہے۔


    طالبان نے حملے کی ذمہ داری لی ہے لیکن کہا ہے کہ نشانہ ایک غیر ملکی مہمان تھا۔ اسپین کی نیوز ایجنسی یوروپا پریس نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر ماریانو راجیائے کو اطلاع دی گئی ہے۔

    First published: Dec 11, 2015 11:27 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading