پاکستانی فضائیہ نے دہلی، کابل اسپائس جیٹ کی فلائٹ کو گھیرا اور کہا یہ: جانیں معاملہ

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جب اسپائس جیٹ کا طیارہ ہوا میں تھا تبھی دو پاکستانی طیاروں نے اسے گھیر لیا۔

Oct 17, 2019 06:27 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 08:54 PM IST
پاکستانی فضائیہ نے دہلی، کابل اسپائس جیٹ کی فلائٹ کو گھیرا اور کہا یہ: جانیں معاملہ

بالاکوٹ میں ہوئی ایئر اسڑائک کا زخم  پاکستانی فوج اور حکمراں ابھی تک  بھلا نہیں پائے ہیں۔ اس کی تازہ مثال گزشتہ مہینے دیکھنے کو ملی۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی خبروں کے درمیان پڑوسی ملک کی ایک اور ناپاک حرکت کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیارہ ایف۔16 نے دہلی سے کابل جا رہے اسپائس جیٹ کے طیارہ کو ہوا میں گھیرنے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ گزشتہ ستمبر کا بتایا جارہا ہے۔ اگر کسی بھی طرح کی چوک ہوتی تو ایک بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جب اسپائس جیٹ کا طیارہ ہوا میں تھا تبھی دو پاکستانی طیاروں نے اسے گھیر لیا۔

اتنا ہی نہیں اسپائس جیٹ کی کمرشیل فلائٹ کے پائلٹ سے کہا گیا کہ وہ جہاز کی اونچائی کم کرے۔ وہ یہی پر نہیں رکے۔ انہوں نے پائلٹ سے فلائٹ کی پوری جانکاری مانگی۔

نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ کے ایک مسافر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی طیارہ کے پائلٹ نے اشاروں کے ذریعے اسپائس جیٹ کے پائلٹ کو طیارے کی اونچائی کم کرنے کو کہا تھا۔

Loading...

رپورٹ کے مطابق ڈی جی اے نے کہا کہ جب پاکستانی جنگی طیاروں کے پائلٹس کی غلط فہمی دور ہوئی تو وہ اسے افغان سرحد تک اسکارٹ کرکے لے گئے۔

Loading...