உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: پاکستانی گلوکار وہاب علی پر آفت بن کر برسی بارش، سر سے چھن گئی چھت، فیملی کے ساتھ سڑک پر سونے کو مجبور

    پاکستانی سنگر وہاب علی سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی سنگر وہاب علی سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

    وہاب علی بگتی (Wahab Bugti) نے کوک اسٹوڈیو میں ‘کانا یاری‘ (Kana Yaari) سے خوب تعریفیں بٹوریں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں، ہندوستان میں بھی ان کا گانا زبردست مقبول ہوا۔ وہاب علی کا یہ گانا آج بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      پاکستان بھی ان دنوں سیلاب کی مار جھیل رہا ہے۔ بھاری بارش کے سبب ان دنوں کئی ندیاں شباب پر ہیں۔ بارش کے قہر کے سبب پاکستان کا ایک سنگر بھی سڑک پر رہنے کو مجبور ہے۔ یہ سنگر ہیں، وہاب علی بگتی (Wahab Bugti)، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو (Coke Studio) میں بھی اپنا جلوہ بکھیرا ہے۔ انہوں نے کوک اسٹوڈیو ‘کانا یاری‘ (Kana Yaari) سے خوب تعریفیں بٹوریں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں، ہندوستان میں بھی ان کا گانا خاصا مقبول ہوا۔

      وہاب علی بگتی (Wahab Bugti) کا یہ گانا آج بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن، اپنی زبردست آواز سے لاکھوں دلوں پر راز کرنے والے وہاب علی بگتی اب اپنی فیملی کے ساتھ سڑک پر رہنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔ دراصل، پاکستان کے کئی علاقے ان دنوں سیلاب کی چپیٹ میں ہیں۔ وہاب علی نصیرآباد میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ لیکن، اچانک آئے سیلاب نے سب برباد کردیا۔ سنگر اور ان کا خاندان اب بے گھر ہوگیا ہے۔

      سوشل میڈیا پر بھی وہاب کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس کے ساتھ لوگ سنگر کی مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
      سوشل میڈیا پر بھی وہاب کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس کے ساتھ لوگ سنگر کی مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔


      پاکستان میں آئے اس سیلاب نے سنگر کو بے گھر کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی وہاب کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس کے ساتھ لوگ سنگر کی مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے وہاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا- ’وہاب بگتی‘ جو کوک اسٹوڈیو کے گانا کاکا یاری سے مشہور ہوئے تھے، آج مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ بلوچستان میں آئے سیلاب میں ان کا بھی گھر بہہ گیا ہے۔ ان کا گھر مٹی سے بنا تھا، جو تباہ ہوگیا ہے۔ اب وہ اور ان کے اہل خانہ بغیر کسی چھت کے رہ رہے ہیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کیا عمران خان ہو جائیں گے گرفتار؟ جانیں پاکستان میں کیوں برے پھنسے PTI لیڈر

      یہ بھی پڑھیں۔

      کیوں کشمیر کا راگ الاپ رہے ہیں پاکستان کے PM شہباز شریف؟ ہندوستان کے ساتھ چاہتے ہیں مستقل امن

      وائرل ہو رہی تصاویر میں وہاب علی اور ان کی فیملی کی حالت دیکھ کر کوئی بھی جذباتی ہوجائے۔ ان تصاویر میں کچھ بچوں کو چارپائی پر چادر تانے بیٹھے ہیں۔ وہیں بغل میں وہاب بھی اپنے بیٹے کو گود میں لئے کھڑے ہیں۔ آس پاس مٹی اور پانی دکھائی دے رہا ہے۔ نہ تو کھانے کا کوئی نظام ہے اور نہ ہی رہنے کا۔ آن لائن وائرل ہو رہیں ان تصاویر نے ہر کسی کو جذباتی کردیا ہے۔ اسی درمیان کچھ لوگ وہاب علی کی مدد کے لئے بھی آگے آئے ہیں۔

      واضح رہے کہ وہاب علی ایک سنگر ہیں، جو پاکستان کے بلوچ کے رہنے والے ہیں۔ وہاب ان دنوں سرخیوں میں آئے تھے، جب پاکستان کے مشہور کوک اسٹوڈیو میں لائیو پرفارمنس دی تھی۔ انہوں نے سرکاری اسکول سے اپنی پڑھائی مکمل کی اور کالج کی پڑھائی بلوچستان کی یونیورسٹی سے مکمل کی۔ وہاب شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: