உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال سے صدمے میں کامیڈین کپل شرما، ٹویٹ کرکے ظاہر کیا غم

     عمر شریف کے انتقال سے دنیا بھر کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔ عمر شریف کے جانے کے غم میں ہندستانی سلیبرٹیز نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔ اسی پہر  کامیڈین کپل شرما نے عمر شریف کے انقال پر ٹویٹ کرکے اپنا دکھ ظاہر کیا ہے۔

    عمر شریف کے انتقال سے دنیا بھر کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔ عمر شریف کے جانے کے غم میں ہندستانی سلیبرٹیز نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔ اسی پہر کامیڈین کپل شرما نے عمر شریف کے انقال پر ٹویٹ کرکے اپنا دکھ ظاہر کیا ہے۔

    عمر شریف کے انتقال سے دنیا بھر کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔ عمر شریف کے جانے کے غم میں ہندستانی سلیبرٹیز نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔ اسی پہر کامیڈین کپل شرما نے عمر شریف کے انقال پر ٹویٹ کرکے اپنا دکھ ظاہر کیا ہے۔

    • Share this:
      پاکستانی (Pakistan) کامیڈین کامیڈین (Comedian)  اور ٹیلی ویژن شخصیت عمر شریف (Umer Shareeff) نے 66 سال کی عمر میں ایک لمبی بیماری کے بعد آخری سانس لی۔ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے سنیچر کو ایک ٹویٹ کرکے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کی۔ بتادیں کہ  عمر شریف کو ایئر ایمبولینس سے امریکہ لے جایا جا رہاتھا جہاں دل کی رجری ہونی تھی لیکن بیچ میں ہی اداکرہ کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔

      وہیں عمر شریف کے انتقال سے دنیا بھر کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔ عمر شریف کے جانے کے غم میں ہندستانی سلیبرٹیز نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔ اسی پہر  کامیڈین کپل شرما نے عمر شریف کے انقال پر ٹویٹ کرکے اپنا دکھ ظاہر کیا ہے۔  کپل  (Kapil Sharma) نے غم ظاہر کرتے ہوئے لکھا، الوداع لییجینڈ، آپ کی روح کو سکون ملے  #UmerShareef ، اس کے علاوہ رندیپ ہڈا نے بھی لکھا، اس مہان ہنسی کیلئے شکریہ



      بتادیں کہ عمر شریف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ بیمار تھے اور وہ کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے کنبے نے اس وقت بتایا تھا کہ انہوں نے پی ایم او PMO سے درخواست بھی کی تھی کہ وہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے کے انتظامات کریں۔ ان کی گزشتہ سال بائی پاس سرجری ہوئی تھی اور تب سے ان کی صحت گر رہی تھی۔ ان کی بیوی زرین نے بھی کہا تھا ، "وہ وہیل چیئر تک محدود ہیں اور انہیں امریکہ میں ماہر ڈاکٹروں سے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔" اگر وہ امریکہ نہیں جا سکے تو پھر ان کے دل کا آپریشن یہاں کرانا ہوگا جو کہ ان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

      نامور کامیڈین اور اداکار عمر شریف کا انتقال
      عمر شریف کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے 14 ستمبر کو 4 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں امریکہ منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولیینس کے کرائے کی مدد میں 20 ستمبر کو 2 کروڑ 84 لاکھ روپے جاری کیے تھے۔ انہیں 28 ستمبر کو علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے امریکہ منتقل کیا گیا تھا، وہیں سفر کے دوران جرمنی اسٹاپ کرنے پر ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس وجہ سے انہیں وہیں زیر علاج رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دو دن سے عمر شریف انتہائی علیل تھے اور انہیں نمونیہ بھی ہوگیا تھا حالانکہ ڈاکٹروں کو امید تھی کہ ان کی طبیعت سنبھل جائے گی جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے امریکہ بھیجا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور دو اکتوبر کی دو پہر انہیں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔


      انہیں اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا اور اپنی شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دِل جیتے، عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ کامیڈی کے سپر اسٹار عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، پاکستان کے اس فنکار نے 14 سال کی عمر سے اسٹیج اداکاری شروع کی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا کے کنگ بن گئے۔ انہوں نے کامیڈی کا جو منفرد ٹرینڈ متعارف کرایا اُس میں عوامی لہجہ، انداز اور روزمرہ کے واقعات کا مزاحیہ تجزیہ شامل رہا۔


      عمر شریف کے انتقال پر پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے۔ عمران خان نے ان کے کنبے کو  اور اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: