ہوم » نیوز » عالمی منظر

کپل شرما نےٹھکرایا پرینکا چوپڑا کا یہ آفر، ویڈیو وائرل

کپل شرما نےایک ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ پرینکا چوپڑا نظرآرہی ہیں۔

  • Share this:
کپل شرما نےٹھکرایا پرینکا چوپڑا کا یہ آفر، ویڈیو وائرل
کپل شرما نےٹھکرایا پرینکا چوپڑا کا یہ آفر، ویڈیو وائرل

ممبئی: ٹی وی شو 'دی کپل شرما شو' میں کپل شرما اپنے شو سے ہمیشہ لوگوں کوہنساتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں کپل شرما نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ پرینکا چوپڑا نظرآرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں پرینکا چوپڑا کپل شرما سے پوچھتی ہیں کہ دو کروڑ کا چیک اورمالدیو ہولی ڈے 6 ہاٹ لڑکیوں کے ساتھ کے پیکیج میں سے کسے چننا چاہیں گے۔


اس پرکپل شرما نےاس سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوکروڑکا چیک لینا پسند کروں گا کیونکہ یہی پیکیج میں 60 ہزارمیں ارینج کرلوں گا۔ کپل شرما کےشومیں پرینکا چوپڑا مہمان بن کرپہنچیں۔ اس دوران دونوں نےخوب مستی کی۔ پرینکا چوپڑا اپنی فلم 'اسکائی ازپنک' کے پرموشن کےلئے'دی کپل شرما شو' میں پہنچی تھیں۔





واضح رہےکہ آج کل پرینکا چوپڑا اپنی آنے والی ہندی فلم 'دی اسکائی ازپنک' کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ 'دی اسکائی ازپنک' 11 اکتوبرکوریلیزہورہی ہے۔ اس فلم کوقومی ایوارڈ فاتح سونالی نےتحریرکی ہےاورہدایت کاری کی ہے۔ یہ ایک سچی کہانی پرمبنی ہے۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑا کے ساتھ فرحان اختراورزائرہ وسیم بھی نظرآئیں گی۔
First published: Oct 01, 2019 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading