پاکستان: کراچی میں بم دھماکہ، ایک کی موت، 10 زخمی، دھماکے کا بھیانک ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید
کراچی کے بھیر بھاڑ والے اورنگی قسبے میں یہ حملہ ایک کھڑی موٹر سائیکل پر بم لگاکر کیا گیا۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب رینجرس کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 31, 2021 08:40 PM IST

کراچی کے بھیر بھاڑ والے اورنگی قسبے میں یہ حملہ ایک کھڑی موٹر سائیکل پر بم لگاکر کیا گیا۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب رینجرس کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔
پاکستان کے کراچی میں پیر کو ہوئے دھماکے (Karachi Blast) میں پاکستانی نیم فوجی دستہ کے ایک جوان کی موت ہو گئی اور دس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ (banned Baloch Liberation Army) نے اس حملے کی ذمے داری لی ہے۔ کراچی کے بھیر بھاڑ والے اورنگی قسبے میں یہ حملہ ایک کھڑی موٹر سائیکل پر بم لگاکر کیا گیا۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب رینجرس کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔
اس دھماکے میں پاکستان رینجرز کے 3 جوان زخمی ہوگئے جبکہ 3 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تمام زخمیوں کا کراچی کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ اس سے قبل کراچی میں بھی گزشتہ سال دسمبر میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔
Today’s Karachi blast CCTV footage. pic.twitter.com/18Sxg4oYxl
— Usama Qureshi (@UsamaQureshy) March 15, 2021
اس دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی گئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرز کی کار ایک ہجوم والے علاقے سے گزر رہی ہے جیسے ہی یہ گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل کے قریب پہنچی تو اچانک دھماکہ ہوجاتا ہے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ واقعے سے صرف پانچ منٹ پہلے کوئی مشتبہ وہاں اسکوٹر کھڑا کرکے گیا تھا۔ اسی اسکوٹر میں 5-6 کلو بارودی مواد تھا۔
واقعے کو لیکر فی الحال جانچ کے احکام دے دئے گئے ہیں۔ اس درمیان بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمے داری لی ہے۔ گزشتہ سال رینجرز کی گاڑی پر بم پھینکے گئے تھے۔