کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بڑا دہشت گردانہ حملہ، 4 دہشت گرد سمیت 9 لوگوں کی موت
موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 29, 2020 02:38 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
اسلام آباد۔ پاکستان کے کراچی اسٹاک ایکسچینج (Karachi Stock Exchange) پر دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ (Terrorist Attack) کر دیا اور فائرنگ کر دی۔ حملے کو انجام دینے والے چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے جبکہ مارے گئے لوگوں میں ایک پولیس انسپکٹر اور چار سیکورٹی گارڈس شامل بتائے جا رہے ہیں۔ اس واقعہ میں چھ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے نے لی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ ٹویٹس میں تین دہشت گردوں کی تصویر بھی شئیر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ حملے میں یہی دہشت گرد شامل تھے۔
Strongly condemn the attack on PSX aimed at tarnishing our relentless war on terror. Have instructed the IG & security agencies to ensure that the perpetrators are caught alive & their handlers are accorded exemplary punishments. We shall protect Sindh at all costs.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) June 29, 2020
The Majeed brigade of Baloch Liberation Army today have claimed the self-sacrificing attack on Karachi stock exchange.
(FIle Pic) pic.twitter.com/M57BakgzNI
— LONE WOLF (@Lone_wolf110) June 29, 2020
جیو نیوز کے مطابق، حملہ کرنے والے چار دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے لیکن ایک اسٹاک ایکسچینج میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
A clip shot by an eyewitness in a building overlooking the Pakistan Stock Exchange building shows the attack on the building with intense firing
The PSX is situation in Karachi’s main business district walking distance from the central bank & provincial police headquarters pic.twitter.com/Y1KUCS4zWj
— omar r quraishi (@omar_quraishi) June 29, 2020
سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ ہم نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا ہے جس سے ان کے آقاوں کو بھی ایسی سزا دی جا سکے جو باقی دہشت گردوں کے لئے بھی ایک مثال بن جائے۔ ہم ہر قیمت پر سندھ کا تحفظ کریں گے۔