کشمیرمسئلہ: پاک پی ایم عمران خان کی اردن کے شاہ عبد اللہ اور فرانس کے میكرو ن سے بات چیت
عمران خان نے کہا کہ ہندستان یکطرفہ قدم اٹھا کر مبینہ متنازع علاقے میں آبادی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہندستان یکطرفہ قدم اٹھا کر مبینہ متنازع علاقے میں آبادی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فرانس کے صدر امانوئل میكرو ن سے بدھ کو فون پر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے اردن کے شاہ کو کشمیر کے حوالہ سے ہندستان کی مبینہ ’غیر قانونی‘ کارروائیوں اور ’جابرانہ پالیسیوں ‘سے آگاہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کے اقدامات سے وہاں نہ صرف انسانی بحران گہراہو گیا ہے بلکہ علاقے کی امن و سلامتی بھی متاثر ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہندستان یکطرفہ قدم اٹھا کر مبینہ متنازع علاقے میں آبادی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کی ان کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور جموں و کشمیر میں دبے کچلے لوگوں کے لئے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔