உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھیانک حادثہ: نیپال میں بس ندی میں گرنے سے 23  افراد کی موت، 16 زخمی، راحت بچاؤ کا کام جاری

    پولیس کو شبہ ہے کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر درگا پوجا کے موقع پر مختلف مقامات سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

    پولیس کو شبہ ہے کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر درگا پوجا کے موقع پر مختلف مقامات سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

    Nepal Bus Accident: پولیس نے بتایا کہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے لیے سرکھیت سے روانہ کر دیا گیا ہے۔ موگو کھٹمنڈو سے 650 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع رارا جھیل کے لیے مشہور ہے۔.

    • Share this:
      کٹھمنڈو۔  نیپال کے ضلع موگو میں منگل کو ایک بس حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  16 لوگ  زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ نیپال گنج سے موگو ضلع کے صدر مقام گام گادھی کی طرف آنے والی بس پینہ جھیاری ندی میں گر گئی۔ یہ حادثہ چھیاناتھ رارا میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
      پولیس کو شبہ ہے کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر درگا پوجا کے موقع پر مختلف مقامات سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے لیے سرکھیت سے روانہ کر دیا گیا ہے۔ موگو کھٹمنڈو سے 650 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع رارا جھیل کے لیے مشہور ہے۔

      اس درمیان  موگو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر روم بہادر کے مطابق ، سرکھیت سے موگو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گم گڑھی جانے والی ایک بس چھیاناتھ رارا بلدیہ میں حادثے کا شکار ہوگئی  جس میں 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ "حادثے میں زخمی ہونے والے کم از کم 16 افراد کو علاج کے لیے اسپتال پہچا دیا گیا ہے۔ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔" کیونکہ بس میں کل 39 مسافر سوار تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: