ہوم » نیوز » عالمی منظر

کینیا کےاسکولوں میں حجاب پہننے پرعائد پابندی ختم

افریقی ملک کینیا میں مسلم طالبات کے عیسائی اسکولوں میں حجاب پہن کر جانے پر لگی پابندی اب ہٹا دی گئی ہے۔ م

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 10, 2016 10:06 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کینیا کےاسکولوں میں حجاب پہننے پرعائد پابندی ختم
افریقی ملک کینیا میں مسلم طالبات کے عیسائی اسکولوں میں حجاب پہن کر جانے پر لگی پابندی اب ہٹا دی گئی ہے۔ م

جوہانسبرگ : افریقی ملک کینیا میں مسلم طالبات کے عیسائی اسکولوں میں حجاب پہن کر جانے پر لگی پابندی اب ہٹا دی گئی ہے۔ مسلم طالبات اب عیسائی اسکولوں میں حجاب پہن کر جا سکتی ہیں۔  عدالت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کوتعصب اور تفریق کی حوصلہ شکنی والے اصولوں کو اپنانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ کینیا کے ڈواڈاب شہر میں گرجا گھر کی ا مداد سے چلنے والے ایک اسکول نے مسلم طالبات کو اسکول کی وردی کے ساتھ حجاب پہننے پر پابندی لگا دی تھی۔ اسکول مینجمنٹ کی دلیل تھی کہ اس سے طالبات کے درمیان دوری اور عدم رواداری پیدا ہوتی ہے۔

کینیا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی نہیں ہے۔ اب کینیا کے عیسائی اسکولوں کو سرکاری اسکولوں جیسی پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔ کینیا میں 11 فیصد مسلمان اور 83 فیصد عیسائی آبادی ہے۔

First published: Sep 10, 2016 10:06 AM IST