ہوم » نیوز » عالمی منظر

ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے سپرگلو سے سیل کردیا بیوی کا پرائیویٹ پارٹ ، ہوئی یہ حالت

مومو نے پولیس کی پوچھ گچھ میں بتایا کہ اسے ناجائز تعلقات کا شبہ اس وقت ہوا ، جب اس نے بیوی کے موبائل میں اس کی عریاں تصاویر دیکھیں ، جو کسی دوسرے شخص کو شیئر کی گئی تھیں۔

  • Share this:
ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے سپرگلو سے سیل کردیا بیوی کا پرائیویٹ پارٹ ، ہوئی یہ حالت
علامتی تصویر

افریقی ملک کینیا میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شک میں اپنی بیوی کے پرائیویٹ پارٹ کو سیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ زامبیا آبزرور کی ایک رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ڈینس مومو کام کے سلسلے میں زیادہ تر سفر میں رہتا ہے ۔ اس کو شک تھا کہ اس کی بیوی کا چار مردوں کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے ۔ اس نے اپنی بیوی کے موبائل میں کچھ میسیج اور تصویریں دیکھ لی تھیں ۔


اس معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون واش روم جانے کے لئے پریشان ہورہی تھی اور اسی دوران پڑوسیوں نے اسے بچا لیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ناجائز تعلقات کے شک میں مومو نے اپنی بیوی کو باندھ کر اس کے پرائیویٹ پارٹ کو سپرگلو سے سیل کردیا تھا ۔ ملزم کو فی الحال گرفتار کرلیا گیا ہے اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔


یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈینس مومو ذہنی مریض ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پڑوسیوں نے مومو کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ان کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ۔ ملزم نے پولیس تحویل میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ گھریلو تشدد کے معاملہ میں پولیس نے مومو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسپتال کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کے پرائیوٹ پارٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔


خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ سے خاتون کے تولیدی اعضا کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اب متاثرہ کبھی ماں نہیں بن پائے ۔ تاہم ملزم کے وکیل نے خاتون پر ناجائز تعلقات کے شک میں کیس درج کرنے مالی جرمانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مومو نے پولیس کی پوچھ گچھ میں بتایا کہ اسے ناجائز تعلقات کا شبہ اس وقت ہوا ، جب اس نے بیوی کے موبائل میں اس کی عریاں تصاویر دیکھیں ، جو کسی دوسرے شخص کو شیئر کی گئی تھیں۔ اس نے یہ تصویر کو بیوی کے پرائیویٹ میسیج میں دیکھی تھی اور دوسری طرف سے بھی اسی طرح کا جواب آیا تھا ۔
First published: Feb 19, 2020 05:52 PM IST