ہوم » نیوز » عالمی منظر

لاک ڈاون کے درمیان یہ ہندوستانی شخص راتوں رات بن گیا کروڑ پتی ، جانئے کیسے

43 سالہ اس کاروباری کا نام راجن کورین ہے اور وہ آبائی طور پر کیرالہ کے کوٹٹیم کا رہنے والا ہے ، جو لاک ڈاون کے درمیان بدھ کو کروڑ روپتی بن گیا ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے درمیان یہ ہندوستانی شخص راتوں رات بن گیا کروڑ پتی ، جانئے کیسے
لاک ڈاون کے درمیان یہ ہندوستانی شخص دبئی میں راتوں رات بن گیا کروڑ پتی ، جانئے کیسے

ایک ہندوستانی کاروباری کی حال ہی میں دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں کروڑوں روپے کی لاٹری نکلی ہے ۔ 43 سالہ اس کاروباری کا نام راجن کورین ہے اور وہ آبائی طور پر کیرالہ کے کوٹٹیم کا رہنے والا ہے ، جو لاک ڈاون کے درمیان بدھ کو کروڑ روپتی بن گیا ۔ گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ لاٹری کی یہ رقم 7.6 کروڑ روپے ہے ۔


اس رپورٹ میں راجن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موجودہ حالات کے درمیان وہ اپنی اس جیت سے کافی خوش ہیں ۔ راجن نے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کیلئے اس مشکل دور کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر مہینے سے وہ اس لاٹری کے ٹکٹس خریدتے رہے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ میں اس رقم کا ایک بڑا حصہ ضرورتمند لوگوں کی مدد میں خرچ کروں گا ۔ اس جیت کو لے کر بہت شکرگزار ہوں ، لیکن مجھے یہ رقم ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرنی ہے ، جنہیں اس وقت اس کی کافی زیادہ ضرورت ہے ۔


کورین کیرالہ میں کنسٹریکشن سیکٹر میں اپنا کاروبار کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس لاٹری کا کچھ حصہ وہ اپنے کام کو فروغ دینے کیلئے بھی خرچ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے گزشتہ کچھ مہینے انتہائی چیلنجنگ رہے ہیں ۔ ان کا کاروبار تقریبا ٹھپ پڑچکا ہے ۔ راجن اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے بھی کچھ رقم بچائیں گے ۔

ڈی ڈی ایف ملینیم ملینائر اور فٹنس سرپرائز پروموشن نے بدھ کو چار فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ اس میں کویت کے رہنے والے ایک شخص کو ( BMW MB50i xDrive (Adventurine Red ملی ہے ۔ گزشتہ پانچ سال سے سوئٹزر لینڈ کا ایک شخص اس لاٹری میں شریک ہورہا ہے ، انہیں اس مرتبہ Range Rover Sport HSE 5.5 522 HP ملی ہے ۔ سعید عبد اللہ نام کے ایک اور ہندوستانی شخص کیلئے یہ دن خاص رہا ۔ 57 سالہ اس شخص کو  (BMW RI250 RS (Austin Yellow موٹر بائیک ملی ہے ۔
First published: May 21, 2020 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading