ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی وزیر خارجہ کیری اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ متوقع

دبئی : فلسطین کے صدر محمود عباس اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں ملاقات ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 04, 2015 01:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی وزیر خارجہ کیری اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ متوقع
دبئی : فلسطین کے صدر محمود عباس اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں ملاقات ہوگی۔

دبئی : فلسطین کے صدر محمود عباس اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں ملاقات ہوگی۔ فلسطین کے صدارتی محل کے ترجمان نبیل ابو ردینیه نے آج ایک بیان جاری کر کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں مسٹر کیری اور مسٹر عباس کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں باہمی ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے۔


مسٹر ابو ردینیه نے کہا کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی صورت حال و مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات پر بات چیت ہوگی۔ چین کی خبر رساں ایجنسی زنہوا کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریبا آدھے گھنٹے تک ہوئی بات چیت میں فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او)کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او)کے نئے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرنے کے لئے رام اللہ میں 14 ستمبر کو پی این سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر عباس نے تمام سرکاری عہدہ چھوڑنے اور سیاسی سرگرمیوں سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات پہلے ہی پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی سے کہی تھی اس لئے وہ صدر کے عہدے کے دعویدار نہیں ہیں۔

First published: Sep 04, 2015 01:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading