حجاب مخالف مظاہروں کے درمیان شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے سے ایران حکومت دباو میں آگئی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سیکورٹی سے کھلواڑ کرنے والوں سے بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ سرکاری ٹی وی پر دئیے بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے اسے ملک کے دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔
دہشت گردانہ حملے میں ہوئی تھی 15 لوگوں کی موت بتادیں کہ شیراز شہر میں شاہ چراغ مسجد پر بدھ کو دہشت گردانہ حملے میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ خامنہ ای نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ دشمنوں کا مقابلہ کریں۔ خامنہ ای کی جانب سے ملک کی عوام سے متحد ہونے کی اپیل صرف حکومت کے تئیں وفادار لوگوں سے ہے، چھ ہفتوں سے احتجاج کررہے مظاہرین سے نہیں۔
مہسا امینی کے حامیوں نے لگائے خامنہ ای مردہ باد کے نعرے اسلامی ڈریس کوڈ پر عمل آوری نہ کرنے پر تہران میں گرفتاریاں کی گئیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد اس کے 40ویں دن کے موقع پر حامیوں نے خامنہ ای مردہ باد کے نعرے لگائے تھے۔
صدر رئیسی نے مظاہروں کو بتایا فساد اے پی ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شیعہ مسجد پر حملے کو چھ ہفتوں سے جاری حجاب مخالف مظاہروں سے جوڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مظاہرے کو فساد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ مسجد پر حملے کی اجازت ملی، حالانکہ وہ اس کے لیے کوئی ثبوت نہیں دے پائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔