کچھ اس اندازمیں سنگاپور پہنچے کم جونگ، مرسڈیز کے ساتھ دوڑتے نظر آئے باڈی گارڈس
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اتوار کے روز امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔ کم نے اپنی فوج کے باڈی گارڈس کے ساتھ سنگاپور کی زمین پر قدم رکھا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 11, 2018 01:45 PM IST

کم کی گاڑی کے ساتھ دوڑتے نظر آئے ان کے باڈی گارڈس
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اتوار کے روز امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔ کم نے اپنی فوج کے باڈی گارڈس کے ساتھ سنگاپور کی زمین پر قدم رکھا ہے۔ کم پراسرار دنیا کے باڈی گارڈس دوسری مرتبہ سامنے آئے ہیں۔ کم کے سنگاپور پہنچنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کم کے باڈی گارڈس ان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ بھاگتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ اور ٹائی پہنے کم کے باڈی گارڈس ان کی ٹنٹیڈ ونڈو والی کالی مرسڈیز کے ساتھ دوڑتے نظر آرہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی اپریل میں کوریا سمٹ کے درمیان کم کے باڈی گارڈس نے سب کا توجہ کو اپنی طرف متوجہ کیا گیا تھا۔
Well well, Kim Jong Un’s running bodyguards are here too pic.twitter.com/ZsgvaaSS7W
— Anna Fifield (@annafifield) June 10, 2018