ہوم » نیوز » عالمی منظر

آسمان کے بیچ میں طیارہ کا بدل گیا نمبر ، 20 گاڑیوں کے درمیان سفر ، سنگاپور میں کم جونگ نے کچھ یوں رکھا قدم

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نیوکلیائی تعطل کو ختم کرنے کیلئے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سربراہی مذاکرات سے پہلے اتوار کو سنگاپور پہنچے۔

  • Share this:
آسمان کے بیچ میں طیارہ کا بدل گیا نمبر ، 20 گاڑیوں کے درمیان سفر ، سنگاپور میں کم جونگ نے کچھ یوں رکھا قدم
کم جونگ ان کا قافلہ ۔ تصویر : اے پی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نیوکلیائی تعطل کو ختم کرنے کیلئے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سربراہی مذاکرات سے پہلے اتوار کو سنگاپور پہنچے۔ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم منگل کو جب سینٹوسہ جزا ئر کے ریسارٹ میں ملاقات کریں گے، تو یہ ایک تاریخی موقع ہو گا، کیونکہ 1950-53 کے درمیان کوریا جنگ کے بعد سے دونوں ممالک دشمن بن گئے۔ اس کے بعد سے شمالی کوریا اور امریکہ کے لیڈر کبھی نہیں ملے اور نہ ہی فون پر بات کی۔

مسٹر کم ملک کے سربراہ کے طور پر سب سے طویل بیرون ملک سفر کے بعد سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر خاص سوٹ اور ہیر اسٹائل میں پهنچے۔ہوائی اڈے پر ان کا استقبال سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بال كرشنن نے کیا۔ مسٹر ویوین نے ٹوئٹ پر ان کے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور پیغام لکھا’’مسٹر کم جونگ ان کا استقبال ہے، وہ ابھی سنگاپور پہنچے ہیں‘‘۔کم کیلئےسنگاپور میں سخت سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جب ان کا قافلہ ایئر پورٹ سے باہر نکلا تو ان کے قافلہ میں 20 سے زائد گاڑیاں تھیں۔



قبل ازیں کم جونگ ان کیلئے پیونگ یانگ سے تین طیاروں نے اڑان بھری تھی ، اس میں سویت میں بنی الیوشن -62 تھی جو کم جونگ ان کی پرائیویٹ جیٹ ہے ، لیکن کم جونگ اپنے اس پرائیویٹ جیٹ میں سوار نہیں تھے بلکہ وہ ایئر چائنا 747 سے سنگاپور پہنچے ۔ اس فلائٹ کا نمبر سی اے 122 تھا۔
پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ رڈار 24 کے مطابق کم جونگ ان اتوار کی صبح پیونگ یانگ سے پہلے بیجنگ گئے اور پھر وہاں سے انہوں نے طیارہ تبدیل کرکے سنگاپور کا رخ کیا۔ سیکورتی کے پیش نظر آسمان میں ہی طیارہ کا کال سائن تبدیل کردیا گیا ۔ اس کا نام بدل کر سی اے 122 سے سی اے 061 رکھا گیا۔
امریکی وفد کینیڈا میں جی 7 سربراہی اجلاس سے اتوار کی شام تک یہاں پہنچے گا اور مسٹر ٹرمپ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے پیر کو ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق مسٹر ٹرمپ سنگاپور کے پایا لیبر ائرپورٹ پر اتوار کی رات 8:35 پر پہنچیں گے اور وہاں سے شانگریلا ہوٹل جائیں گے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 
First published: Jun 10, 2018 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading