کیا کم جونگ ان فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے قطر پہنچ گئے؟ فیفا شائقین کا زبرست رد عمل
’قطر میں آلودگی سے پاک ماحول ہے‘ (تصویر: KimJongUnDouble)
ان کا کہنا ہے کہ قطر میں آلودگی سے پاک ماحول ہے کیونکہ میرے ارد گرد ہر شخص پرسکون ہے۔ یہ واحد جگہ ہے، جہاں آپ بیئر حاصل کرسکتے ہیں وہ سب وے سے 20 منٹ کی پیدل سفر ہے۔ کسی کو (اپنا) غیر ملکی پاس دکھانا ہوگا اور ہوائی اڈے کی طرز کی سیکیورٹی سے گزرنا ہوگا۔
دنیا فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے اور قطر میں کم جونگ ان کے ہم شکل نظر آئے رہے ہیں، جو کہ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ہاورڈ (Howard) شمالی کوریا کے رہنما کی طرح نظر آتے ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کیا کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ ان کے لیے بہت پرسکون محسوس ہوا۔
اس ماہ فیفا کے ابتدائی دنوں میں ہاورڈ نے اپنے آپ کو طنزیہ انداز میں ’شمالی کوریا 2030 کے لیے لابنگ‘ کے نام سے ویڈیوز شیئر کیں۔ ان کے مواد نے فٹ بال کے شائقین کے دل کو چھو لیا ہے اور ان کو آن لائن لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جارہا ہے۔ کم جونگ ان کے ہم شکل ہاورڈ ایکس (Howard X) نے ارجنٹائن بمقابلہ سے پہلے شام کو ٹویٹر پر کہا کہ میں برازیل اور روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں گیا ہوں جو ایک حیران کن دھماکا ہے۔ In #Qatar for the #WorldCup2022 "lobbying" for North Korea 2030! #Fifa president #GianniInfantino said he is open to having the next one held in #NorthKorea.
— Kim Jong Un impersonator - Howard X (@KimJongUnDouble) December 16, 2022
ان کا کہنا ہے کہ قطر میں آلودگی سے پاک ماحول ہے کیونکہ میرے ارد گرد ہر شخص پرسکون ہے۔ یہ واحد جگہ ہے، جہاں آپ بیئر حاصل کرسکتے ہیں وہ سب وے سے 20 منٹ کی پیدل سفر ہے۔ کسی کو (اپنا) غیر ملکی پاس دکھانا ہوگا اور ہوائی اڈے کی طرز کی سیکیورٹی سے گزرنا ہوگا۔
پیشے کے لحاظ سے ایک میوزک پروڈیوسر ہاورڈ ایکس چینی نژاد آسٹریلوی شہری ہے۔ وہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کِم جونگ اُن کے ہم شکل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کی تقلید تعریف کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان پر طنز کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔